اداکار رندیپ ہوڈا فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہو گئے

منگل 19 اپریل 2016 12:16

اداکار رندیپ ہوڈا فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہو گئے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 اپریل۔2016ء) بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہو گئے۔ فوری طور پر ہسپتال داخل کر وا دیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکار رندیپ ہوڈا رواں سال عید الطفر پر ریلیز ہونے والی فلم سلطان کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہو گئے جس کے بعد انھیں فوری طور پر ہسپتال داخل کر وا دیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ رندیپ ہوڈا اپینڈکس کے درد میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کے پیٹ میں درد اٹھا اور وہ بے ہوش ہو گئے۔ رندیپ اس مرض میں کافی دنوں سے مبتلا تھے لیکن شوٹنگ شیڈول کی وجہ سے وہ اسے نظر انداز کر رہے تھے۔

وقت اشاعت : 19/04/2016 - 12:16:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :