فلم”سلطان“ کی شوٹنگ کی دوران سلمان خان سے دوستی ہو گئی،رندیپ ہوڈا

منگل 14 جون 2016 14:14

فلم”سلطان“ کی شوٹنگ کی دوران سلمان خان سے دوستی ہو گئی،رندیپ ہوڈا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جون ۔2016ء)بالی وڈ کے اداکار رندیپ ہوڈا نے کہا ہے کہ سلمان خان سے فلم ”سلطان “ کی شوٹنگ کے دوران دوستی ہو گئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان سے فلم ”سلطان“کی شوٹنگ کے دوران کافی وقت گزارنے کا موقع ملا اور میری ان سیدوستی ہو گئی،میں ان کی شخصیت سے بہت متاثر ہوا ہوں،ہم ایک ساتھ چائے اور کافی پیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک کامیابی کا فارمولا صرف مسلسل محنت ہے،میں سپورٹس کا شوقین ہوں،مجھے کپل دیو کا روپ دھارنا اچھا لگے گا،میں نے چوہان سے 2009میں ان کی ایک فلم مین کام کرنے کی خواہش کی تھی،مجھے کیتن مہتا کے کام کا انداز بہت اچھا لگتا ہے اسی وجہ سے میں ان کی فلم”رنگ رسیا“میں کام کرنے کی حامی بھری،مجھے کیتن مہتا کی فلمیں ”غلامیارو”مرچ مصالحہ “ اچھی لگتی ہین،میری پرفامنس کو فلم”ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی“میں سراہا گیا تھا،اس کے علاوہ ”مرڈر3“مون سون ویڈنگ“ بہترین فلمیں تھیں اور اب ” ہائی وے“بھی بہترین فلمیں شمار ہو گی۔

(جاری ہے)

میں اس انڈسٹری میں کافی عرصے سے کام کر رہا ہوں لیکن کذشتہ دو تین برسون سے مجھے زیادہ شہرت ملی ہے،میں جو بھی کردار نبھاتا ہوں اس پر بہت زیادہ محنت کرتا ہوں اسی وجہ سے میری پرفارمنس کو زیادہ سراہا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ میرے کیرئیر کے حوالے سے بھی پریشان رہتی ہیں،میں اسی وجہ سے اپنی فیملی کو بہت کم وقت دیتا ہوں۔

وقت اشاعت : 14/06/2016 - 14:14:08

Rlated Stars :