رونیر سنگھ کے پارٹی میں گانے کی وڈیوانسٹاگرام پر شیئر

بدھ 21 جون 2017 12:42

رونیر سنگھ کے پارٹی میں گانے کی وڈیوانسٹاگرام پر شیئر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) بھارتی ڈی جے چیتس نے پارٹی میں اداکار رنویر سنگھ کی طرف سے گائے گئے گانے’’ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ ایک نئی انرجی کے ساتھ ہر وقت کچھ نیا کرتے ہیں اور اس بار انہوں نے ایک پارٹی میں معروف گانا’’ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے‘‘ کی کچھ لائنیں گائیں اور زبردست گانا گایا جس کی وڈیو ڈی جے چیتس نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماواتی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں شاہد کوپر اور دیپیکا پڈوکون شامل مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ رنویر بہت جلد زویا اختر کی فلم’’ گلی بوائے‘‘ میں نظر آئیں گے۔
وقت اشاعت : 21/06/2017 - 12:42:28

Rlated Stars :