رنویر سنگھ فلمساز روہت شیٹھی کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے

جمعہ 21 جولائی 2017 12:45

رنویر سنگھ فلمساز روہت شیٹھی کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ فلمساز روہت شیٹھی کی نئی فلم کا حصہ ہوں گے۔ جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق فلمساز روہت شیٹھی نے کہا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کریں گے جو ایکشن سے بھرپور ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلم میں رونویر سنگھ کے متعدد ایکشن مناظر ہوں گے ،رنویر توانائی سے بھرپور شخصیت ہیں اور اس کا اندازہ مجھے ان کے ساتھ ایک کمرشل میں کام کرنے کے بعد ہوا۔انہوں نے کہا کہ فلم میں ہیروئن کے کردار کے لئے ابھی تک کچھ حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہم دیوالی کے بعد اس پر کام شروع کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:45:02

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :