بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، رنویر سنگھ اداکاری کرینگے۔

جمعہ 29 ستمبر 2017 12:15

بھارتی کرکٹر کپل دیو کی زندگی پر فلم بنانے کا فیصلہ، رنویر سنگھ اداکاری کرینگے۔
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2017ء) بالی ووڈ کے ہدایتکار کبیر خان نے ایک تقریب کے دوران لیجنڈ کرکٹر کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا۔ کپیل دیو کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے 1983 میں پہلی بار ورلڈ کپ ٹرافی پر قبضہ جمایا۔

(جاری ہے)

فلم کے ہدایتکار کا کہنا تھا کہ کپیل دیو کی زندگی بے شمار فتوحات سے بھرپور ہے۔ تقریب میں کپیل دیو سمیت 1983 کے عالمی کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک تھے۔ اس سے قبل سابق بھارتی کپتان اظہر الدین اور مہیندر سنگھ دھونی پر بنائی گئی فلموں کو بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کی زندگی پر بننے والی فلم میں معروف اداکار رنویر سنگھ کپیل دیو کا کردار نبھائیں گے۔

وقت اشاعت : 29/09/2017 - 12:15:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :