بھنسالی فنکاروں سے بے مثال کام کرواتے ہیں ، رنویر سنگھ

جمعرات 16 فروری 2017 11:03

بھنسالی فنکاروں سے بے مثال کام کرواتے ہیں ، رنویر سنگھ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2017ء) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اداکاروں سے بہترین کام کرواتے ہیں۔سنجے لیلا بھنسالی ان دنوں رنویر سنگھ، دیپیکا پاڈوکون اور شاہد کپور کے ساتھ فلم پدماوتی بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں رنویر، بھنسالی کی فلم رام لیلا اور باجی راؤمستانی میں کام کر چکے ہیں۔رنویر نے کہا، ’’اگر میں یہ کہوں کہ بھنسالی اداکاروں کے ساتھ کس طرح کام کرتے ہیں، تو میرے پاس اس کے لئے الفاظ نہیں ہوں گے۔ان کا فنکاروں سے شاندار اداکاری کروانا واقعی لاجواب ہے .میں انہیں ہندی فلم انڈسٹری کا بہترین فلم ساز مانتا ہوں۔

وقت اشاعت : 16/02/2017 - 11:03:19

Rlated Stars :