سدا بہار بھارتی اداکارہ ریکھا 63 برس کی ہو گئیں

منگل 10 اکتوبر 2017 12:36

سدا بہار بھارتی اداکارہ ریکھا 63 برس کی ہو گئیں
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء) بالی وڈ کی معروف اداکارہ ریکھا نے زندگی کی63 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریکھا 10اکتوبر 1954ء میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز1966ء میں تیلگو فلم ’’رنگولورات نام‘‘ سے بطور چائلڈ سٹار کیا ۔ان کا فلمی دنیا کاسفر 5دہائیوں پر مشتمل ہے جس میں وہ180فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔

(جاری ہے)

ریکھا کی مشہور ترین فلموں میں ’’خوبصورت‘‘ ، ’’امرائو جان ادا‘‘ ، ’’اجازت‘‘ ،’’ خون بھری مانگ‘‘،’’سلسلہ‘‘ اور ’’بسیرا ‘‘ شامل ہیں ۔ریکھا نے اپنے کیریئر کے عروج میں اداکار ونود مہرہ سے شادی کی تھی جنہوں نے بعد ازاں خودکشی کر لی تھی جبکہ ان کا اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ گہرا معاشقہ رہااور ان کی شادی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی،عہد جوانی میں ان کے نام کو بالی وڈ کے معتدد ڈائریکٹرز کے ساتھ بھی جوڑا گیا ان کو فلم’’امرائو جان ادا‘‘سے شہرت دوام حاصل ہوئی۔
وقت اشاعت : 10/10/2017 - 12:36:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :