اداکارہ ریکھا اور جیا بچن نے گلے شکوے ختم کر دیئے

ایوارڈ شو کے دوران ریکھا اور جیا بچن نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا

اتوار 10 جنوری 2016 11:28

اداکارہ ریکھا اور جیا بچن نے گلے شکوے ختم کر دیئے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کی خوبصورت اور اپنے وقت کی کامیاب اداکاراؤں ریکھا اور جیا بچن کے درمیان جاری سرد جنگ سے کون واقف نہیں ہوگا تاہم اب دونوں اداکاراؤں نے پچھلے گلے شکوے بھلا کر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔بالی ووڈ لائف کے مطابق دونوں اداکاراؤں کی ملاقات گزشتہ رات منعقد ہونے والی اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب کے دوران ہوئی۔

(جاری ہے)

ایوارڈ شو کے دوران ریکھا اور جیا بچن ایک ساتھ بیٹھیں اور ایک دوسرے کو گلے لگاتے ہوئے بھی نظر آئیں۔ واضح رہے کہ اداکارہ ریکھا، جیا بچن کے شوہر اور بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کی سابق گرل فرینڈ رہ چکی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں اداکاراؤں کو کئی سال سے ایک ساتھ نہیں دیکھا گیا۔ریکھا اور جیا کی ایک ساتھ آخری فلم ’’سلسلے‘‘ 1981ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں امیتابھ بچن نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ فلم ’’سلسلے‘‘ کی ریلیز کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب یہ دونوں اداکارائیں ایک ساتھ کسی شو میں نظر آئی ہیں۔

وقت اشاعت : 10/01/2016 - 11:28:46

Rlated Stars :