ریکھا کی زندگی پر بننے والی فلم پر سبھاش گئی ، انوپم کھیرکی تنقید

جمعہ 9 ستمبر 2016 14:39

ریکھا کی زندگی پر بننے والی فلم پر سبھاش گئی ، انوپم کھیرکی تنقید
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 ستمبر۔2016ء) بولی وڈ اسٹار ریکھا کی زندگی پر بننے والی فلم ’ریکھا،ایک ان کہی کہانی‘ اس کے متنازع مواد کی وجہ سے بہت زیادہ توجہ کی حامل بنی ہوئی ہے، اس سوانح میں کچھ حقائق کا انکشاف ہوگا،اس حوالے سے دو افسوسناک بیانات سامنے آئے ہیں، سبھاش گئی نے کہا ہے کہ ریکھا فلم کے چہرے پر داغ ہے۔

(جاری ہے)

انوہم کھیر نے کہا کہ ریکھا قومی ویمپ ہے،پروفیشنلی اور ذاتی طور پر بھی، میرے خیال میں یہ فلم اس کیلئے ایک پردہ کا کام کرے گی،میرا مطلب ہے کہ میں نہیں جانتا کہ جب میں اس کے سامنے جاؤں گا تو کس طرح پیش آؤں گا۔ہم ان دو سنیئر افراد کے بیانات سے خوفزدہ ہوگئے ہیں، اور ہمیں یقین ہے کہ یہ سوانح بہت سے پوشیدہ رازوں سے پردہ اٹھائے گی۔

وقت اشاعت : 09/09/2016 - 14:39:03

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :