اداکارہ ریکھا کو فلم سیٹ پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا

اداکارہ ریکھا کے ماضی کا ایک ناخوشگوار واقعہ انٹرنیٹ پر ایک بار پھر مقبول ہونے لگا اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ریکھا کے ساتھ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ صرف 15 سال کی تھیں

جمعرات 22 دسمبر 2016 16:31

اداکارہ ریکھا کو فلم سیٹ پر جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 دسمبر2016ء) بالی ووڈ فلم میں سیٹ پر اداکارہ کے ساتھ جنسی تشدد کی خبریں آنے کے بعد اداکارہ ریکھا کے ماضی کا ایک ناخوشگوار واقعہ بھی انٹرنیٹ پر ایک بار پھر مقبول ہونے لگا ہے۔یہ واقعہ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا کی سوانح عمری میں موجود ہے جو یاسر عثمان کی تحریر ہے اور اسی کتاب سے اسکین کرکے مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر پھیلایا گیا ہے۔

1969 میں اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کے دوران ریکھا کے ساتھ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ صرف 15 سال کی تھیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس بھیانک واقعے کی یادیں برسوں تک ان کے دماغ پر چھائی رہیں۔فلم انجانا سفر میں ریکھا کے ساتھی اداکار بسواجیت چیٹرجی نے شوٹنگ کے دوران مسلسل پانچ منٹ تک ان کا زبردستی بوسہ لیا جب کہ سیٹ پر موجود ڈائریکٹر سمیت تمام عملہ اس سارے منظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے قہقہے لگاتا رہا اور تالیاں بجاتا رہا۔

(جاری ہے)

ریکھا کا کہنا ہے کہ اس پورے واقعے میں ان کی ایک نہ چلی اور مجبور ہوکر انہوں نے آنکھیں بند کرلیں مگر حادثے نے ان کے اعصاب اس قدر شل کردیئے تھے کہ وہ کئی دنوں تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکیں۔واضح رہے کہ ریکھا پہلی فلم انجانا سفر کو بھارتی سینسر بورڈ نے ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی تھی البتہ دس سال بعد 1979 میں یہی فلم ’’دو شکاری‘‘ کے نام سے ریلیز کردی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 22/12/2016 - 16:31:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :