شاہ رخ خان رابطے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرائیں گے

اداکار اس کے خصوصی لانچ کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کریں گے،ممکنہ تاریخ 22 اپریل ہوسکتی ہے

بدھ 19 اپریل 2017 11:52

شاہ رخ خان رابطے کے لئے موبائل ایپ متعارف کرائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2017ء) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنی سالگرہ پر اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہنے کیلئے اپلیکیشن متعارف کرائی تھی۔ اب اسٹار کے اچھے دوست شاہ رخ خان بھی کچھ ایسا ہی کرنے جارہے ہیں۔بولی وڈ کے بادشاہ ماہ اپریل کے اختتام پر اپنے مداحوں کو خصوصی سرپرائز دینگے۔شاہ رخ خان مداحوں سے براہ ارست رابطے میں رہنے کیلئے موبائل اپلیکشن متعارف کرائیں گے،جس کے ذریعے مداح اسٹار کی روزمرہ کی سرگرمیوں، فلموں کے پروجیکٹس سے آگاہ رہیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹار اور ان کے مداح بآسانی ایک دوسرے سے بات کرسکیں گے۔یہ اپلیکشن تیار ہوچکی ہے بس ٹیم اس کی فائن ٹیوننگ میں مصروف ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اسے استعمال کررہے ہیں اور صارف کیتجربے کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ فیڈ بیک دے رہے ہیں،اور اداکار اس کے خصوصی لانچ کیلئے رواں ماہ کے اختتام پر تقریب کا اہتمام کریں گے،ممکنہ تاریخ 22 اپریل ہوسکتی ہے۔سبسکرپشن اور اشتہارات کے ذریعے اپلیکشن کو آمدنی ہوگی اور مداح متعدد مقابلوں کے ذریعے انعامات بھی حاصل کرسکیں گے۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 11:52:04

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :