فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی

فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائیگا‘ شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے

جمعرات 20 اپریل 2017 12:02

فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان فلم انڈسٹری کی کئی حسیناؤں کے ساتھ کام کرنے کے بعد اب اپنی نئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ میں چینی حسینہ کے ساتھ رومانس لڑاتے نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی-کبیر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سلمان خان چینی اداکارہ ڑو ڑو کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

چین کے اشتراک سے بنائے جانے والی یہ فلم دونوں ممالک کے سماجی و ثقافتی پس منظر کی عکاسی کرے گی ،جس کے لئے سلمان خان ہندوستان سے چین کا سفر کریں گے اور اس فلم کو ہندی و چینی زبان میں بھی شوٹ کیا جائے گا۔اس فلم میں شاہ رخ بھی ایک خاص کردار اداکریں گے، جبکہ دیگر کاسٹ میں سہیل خان بھی شامل ہیں۔واضح رہے فلم’’ٹیوب لائٹ‘‘رواں سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
وقت اشاعت : 20/04/2017 - 12:02:49

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :