سلمان خان نے بھارتی فلم نگری کو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا

ہفتہ 15 جولائی 2017 13:29

سلمان خان نے بھارتی فلم نگری کو چھوڑنے کا عندیہ دیدیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جولائی2017ء) سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہاجاتا ہے ان کی فلمیں کروڑوں کا بزنس کرتی ہیں لیکن اب حال ہی میں عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوگئی ہیاور اس وجہ سے انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک یا دو اور فلمیں فلاپ ہو گئیں تو میں فلم نگری کا چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

ٹیوب لائٹ کی وجہ سے ڈسٹری بیوٹرز کو 75 کروڑ کا نقصان ہوا ہے جس کا سلو میاں نے ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی وڈ اسٹار نے ایک انٹرویو میں فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ جس دن مزید میری ایک یا 2 فلمیں نہیں چلیں گی اس دن سمجھوں گا کہ میری اور مداحوں کی سوچ مختلف ہے یا پھر فلم نگری میں میرا وقت پورا ہوگیا ہے جس کے بعد پھر کچھ اور کروں گا اور ہمیشہ کے لیے اداکاری چھوڑ دوں گا۔
وقت اشاعت : 15/07/2017 - 13:29:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :