سلمان خان بگ زی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز2017 ء میں 3 مختلف اواتار میں پرفارم کریں گے

جمعہ 21 جولائی 2017 12:36

سلمان خان بگ زی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز2017 ء میں 3 مختلف اواتار میں پرفارم کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان بگ زی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز2017 ء میں 3 مختلف اواتار میں پرفارم کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کوبھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان رواں سال منعقدہونے والے بگ زی انٹرٹینمنٹ ایوارڈز میں 3 مختلف اواتار میں پرفارم کریں گے جس میں پہلے اواتار میں سلمان اپنے رومانوی گانوں ،دوسرے اواتار میں وہ گانے بے بی کو بیس پسند ہے اور ،دبنگ گانے پر پرفارم کریں گے جبکہ تیسری پرفارمنس کو پوشیدہ رکھا گیا ہے جو لوگوں کے لئے ایک سرپرائز ہو گا۔ایوارڈ شو کی میزبانی فلمساز کرن جوہر اور کامیڈی اداکار سنیل گروور کریں گے جبکہ یہ شو 13 اگست کو ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 21/07/2017 - 12:36:54

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :