فلم کی ناکامی، سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرزکو 35کروڑ روپے ادا کردیئے

بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آ فس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی

پیر 14 اگست 2017 12:37

فلم کی ناکامی، سلمان خان نے ڈسٹری بیوٹرزکو 35کروڑ روپے ادا کردیئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2017ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کو 35 کروڑ روپے ادا کردیئے۔ فلم کی ناکامی کے باعث ڈسٹری بیوٹرز کو 50 کروڑ کا نقصان ہوا تھا۔بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی فلم ’’ٹیوب لائٹ‘‘ باکس آ فس پر بری طرح فلاپ ہوگئی تھی جو اپنے بجٹ کی رقم ہی بمشکل سے پوری کرپائی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم کا بجٹ 100 کروڑ سے زائد تھا لیکن فلم بھارت میں مجموعی طور پر 121 کروڑ ہی کماسکی۔ فلم کی ناکامی کے بعد سنگل اسکرین ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان ہوا تھا جس پر انہوں نے سلمان خان نے اس کے ازالے کا مطالبہ کیا تھا۔ڈسٹری بیوٹرز کو 50 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا جس کا سلمان نے ازالہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ سلمان خان نے اپنی مصروفیت کے باعث ڈسٹری بیوٹرز کو نقصان کا 40 فیصد ادا کردیا ہے اور انہوں نے 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس لوٹا دی ہے۔
وقت اشاعت : 14/08/2017 - 12:37:55

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :