سلمان خان فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں 2 منٹ کا مختصر کردار نبھائیں گے

جمعہ 18 اگست 2017 12:47

سلمان خان فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں 2 منٹ کا مختصر کردار نبھائیں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں 2 منٹ کا مختصر کردار نبھائیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان فلم ’’جڑواں 2 ‘‘ میں ورون دھون کے ساتھ 2 منٹ کا مختصر کردار ادا کریں گے اورسلمان فلم کے اختتام سے 2 منٹ پہلے جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

فلم میں ورون دھون کے ساتھ جیکولین فرنینڈس اور تاپسی پنو مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں،فلم رواں سال 29 ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/08/2017 - 12:47:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :