سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نے مونی رائے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:15

سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نے مونی رائے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارسلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما نے اداکارہ مونی رائے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق سلمان خان نے فلم نگری میں بے شمار نئے چہرے متعارف کروائے ہیں اور کافی عرصے سے خبریں سامنے آرہی تھیں کہ سلمان خان اپنے بہنوئی کو بھی بالی وڈ فلم انڈسٹری میں متعارف کروائیں گے ۔سلمان خان اپنے بہنوئی کے ساتھ مونی رائے کو بطور ہیروئن لانا چاہ رہے تھے لیکن ان کے بہنوئی نے مونی رائے کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔مونی رائے نے اکشر کمار کے ساتھ فلم ’’گولڈ ‘‘ سے فلمی دنیا کا آغاز کر دیا ہے ۔ فلم آئندہ سال15 اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:15:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :