سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی ابوظہبی میں عکسبندی کا شیڈول مکمل

جمعہ 15 ستمبر 2017 12:15

سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کی ابوظہبی میں عکسبندی کا شیڈول مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکارسلمان خان نے فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی ابوظہبی میں عکسبندی کا شیڈول مکمل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق سلمان خان نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ابوظہبی میں 50دنوں پر مشتمل فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کی عکسبندی کا شیڈول مکمل کر لیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں ابو ظہبی میں عکسبندی کا بڑا مزہ آیا ۔فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں ۔فلم میں سلمان کان اور کترینہ کیف ایک ساتھ نظر آئیں گی۔فلم رواں سال کے آخر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/09/2017 - 12:15:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :