فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

بدھ 18 اکتوبر 2017 11:27

فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سلمان خان نے ٹوئٹر پر فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم میں سلمان خان انٹیلی جینس آفیسر کا کردار ادا کر رہے ہیں ٹائیگر کے نام سے معروف ہو جاتے ہیں،فلم کے پوسٹر میں سلمان خان نے ہاتھ میں بندوق پکڑ رکھی ہے اورشدید غصے میں دکھائی دے رہے ہیں،یہ فلم 2012 ء کی بلاک بسٹر فلم ’’ایک تھا ٹائیگر ‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،فلم 22 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 18/10/2017 - 11:27:45

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :