سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘22دسمبر کوریلزہوگی

منگل 14 نومبر 2017 11:58

سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘22دسمبر کوریلزہوگی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) سلمان خان کی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے‘‘22دسمبر کوریلزہونے جارہی ہے ،فلم کی ریلیز سے قبل ہی ٹائیگر ریس کے لئے تیار ہے ۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ’’ریس 3‘‘کی شوٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے اس کی پہلی جھلک بھی شئیر کر دی ،جس میں سلمان خان ہاتھ میں پستول پکڑے اسے سامنے کی جانب تانے کھڑے ہیں، انہوں نے کوئی یونیفارم پہن رکھا ہے، جس پر ایک بیج بھی لگا ہوا ہے۔فلم کی پہلی جھلک سے قبل سلمان نے ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کے آخری دن کی شوٹنگ بھی شئیر کی تھی۔فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے مد مقابل جیکولین فرینڈس کام کر رہی ہیں ،جبکہ دیگر کاسٹ میں بوبی دیول اور انیل کپور شامل ہیں-

وقت اشاعت : 14/11/2017 - 11:58:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :