سنجے دت فلم ’’سڑک‘‘ کے سیکوئیل میں جلوہ گر ہوں گے

جمعرات 2 نومبر 2017 12:00

سنجے دت فلم ’’سڑک‘‘ کے سیکوئیل میں جلوہ گر ہوں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت مہیش بھٹ کی فلم ’’سڑک‘‘ سلسلے کی دوسری فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کے بارے میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مہیش بھٹ سنجے دت سے فلم ’’سڑک2‘‘ کے لئے رابطہ کر رہے ہیں اور اب سنجے دت نے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ وہ فلم ’’سڑک2‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ پوجا اور عالیہ بھٹ فلم میں ماں بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔ سڑک میں پوجا اور سنجے نے ہیرو و ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا۔

وقت اشاعت : 02/11/2017 - 12:00:44

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :