جب ہیری میٹ سجل میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی شاندار رہا، شاہ رخ خان

جمعرات 20 جولائی 2017 16:39

جب ہیری میٹ سجل میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی شاندار رہا، شاہ رخ خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ فلم جب ہیری میٹ سجل میں کام کرنے کا تجربہ انتہائی شاندار رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہ رخ ان دنوں اپنی آنے والی فلم جب ہیری میٹ سیجل کے پروموشن میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں شاہ رخ کے ساتھ انوشکا شرما اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گی ۔شاہ رخ نے کہا کہ یہ بہت قریبی فلم ہے جس میں دو یا تین لوگ ہی ہیں،جی ہاں، اداکار آتے جاتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا اس فلم کا تجربہ مختلف رہا۔انہوں نے کہا کہ فلم دیکھ کر ناظرین کو لگے گاکہ وہ ہیری اور سجل سے مل چکے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم 4 اگست کو ریلیز ہوگی۔

وقت اشاعت : 20/07/2017 - 16:39:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :