فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے اتنے زیادہ ناراض تھا کہ غصہ خود پر نکالا ،ْ سنی دیول کا انکشاف

ہفتہ 9 ستمبر 2017 11:47

فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان سے اتنے زیادہ ناراض تھا کہ غصہ خود پر نکالا ،ْ سنی دیول کا انکشاف
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول نے ماضی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ’’ڈر‘‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ شاہ رخ خان سے اتنے زیادہ ناراض تھے کہ اس کا غصہ انہوں نے خود پر نکالا اور اپنے کپڑے تک پھاڑڈالے۔میڈیارپورٹ کے مطابق نامور بالی ووڈ اداکار سنی دیول طویل عرصے بعد فلم ’’پوسٹربوائز‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں ، فلم میں ان کے چھوٹے بھائی بوبی دیول اور اداکار شریس تلپڑے بھی اہم کردار نبھارہے ہیں ،حال ہی میں ایک میگزین کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم ’’ڈر‘‘ کے حوالے سے کچھ ناخوشگوار یادیں شیئر کیں۔

سنی دیول نے 1993 میں ریلیز ہوئی کامیاب ترین فلم ’’ڈر‘‘ کے مرکزی کردار شاہ رخ خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم سائن کرتے وقت انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ فلم میں ہیرو کے بجائے ولن کو زیادہ اہمیت دی جائیگی جب فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو انہیں محسوس ہوا کہ ان سے زیادہ شاہ رخ خان کا کرداراہم ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ فلم سائن کرتے وقت ان سے جھوٹ کہا گیا تھا کہ وہ فلم میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں دراصل مرکزی کردار تو شاہ رخ خان کا تھا۔

(جاری ہے)

وہ فلم ڈر میں اپنے کردار سے اتنے ناخوش تھے کہ انہوں نے فلم ڈر کو اپنی زندگی اور کیرئیر کا سب سے برا تجربہ قراردیا تھا ، سوئٹزرلینڈ میں فلم کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنی نے کہا کہ اپنے کردار کو لے کر انہیں ایک دن اتنا غصہ آیا کہ انہوں نے اتنی زور سے اپنا ہاتھ اپنی جینز کی جیب میں ڈالا کہ ان کی جینز پھٹ گئی لیکن پھر بھی ان کا غصہ کم نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ فلم ڈر کے بعد سنی دیول نے پھر کبھی شاہ رخ خان کے ساتھ کام نہیں کیا۔شاہ رخ کے ساتھ اختلافات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سنی نے کہا کہ ذاتی طور پرانہیں شاہ رخ خان سے کوئی مسئلہ نہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے وہ کام میں بہت اچھے ہیں لیکن میں اب کبھی ان کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتا۔
وقت اشاعت : 09/09/2017 - 11:47:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :