شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کر نے پر شکریہ کا اظہار

پیر 18 ستمبر 2017 12:10

شاہ رخ خان کا ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کر نے پر شکریہ کا اظہار
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کر نے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی محبت ، پسندیدگی اور رائے پر شکریہ ادا کیا ہے۔شاہ رخ فلمساز آنند ایل رائے کی فلم میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے ،فلم کا نام ابھی نہیں رکھا گیا۔ واضح رہے کہ اداکار امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر مداحوں کی تعداد میں پہلے جبکہ شاہ رخ دوسرے نمبر پر ہیں۔

وقت اشاعت : 18/09/2017 - 12:10:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :