شاہ رخ کے ہمشکل سرینگر کے رہائشی حیدر مقبول نے دھوم مچا دی

ہفتہ 4 نومبر 2017 13:00

شاہ رخ کے ہمشکل سرینگر کے رہائشی حیدر مقبول نے دھوم مچا دی
سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2017ء) دنیا میں کئی لوگ انڈین فلم انڈسٹری کے سپر سٹار ہیرو شاہ رخ خان کا ہم شکل بننے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ان میں کچھ لوگ اپنا حلیہ بنا کر شاہ رخ جیسا لگنے کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ ان کے ڈائیلاگ بول کر نقلی کنگ خان بننے کی ناکام ایکٹنگ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم یہاں ہم آپ کو ایک ایسے نوجوان کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جسے اگر آپ دیکھیں تو آپ کو فوری طور پر شاہ رخ خان کا گمان ہو گا۔ شاہ رخ خان کے اس ہم شکل 22 سالہ نوجوان کا نام حیدرمقبول ہے، جو مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے رہائشی ہیں۔ حیدر مقبول کا چہرہ، ان کے بال، ان کے چہرے پر سجی داڑھی اور ان کا پہناوا ہوبہو شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔

وقت اشاعت : 04/11/2017 - 13:00:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :