شاہ رخ خان کا ٹی وی شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا

پیر 13 نومبر 2017 11:55

شاہ رخ خان کا ٹی وی شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی میزبانی میں ٹی وی شو ’’ ٹیڈ ٹاکس انڈیا: نئی سوچ‘‘ 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان کا نیا ٹی وی شو اس سے قبل دیوالی کے موقع پر ریلیز کیا جانا تھا لیکن مختلف وجوہات کی بناء پر شو کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا اور اب یہ شو 10 دسمبر سے آن ایئر کیا جائے گا، بین الاقوامی فارمیٹ پر مبنی اس شو میں پروفیشنل شعبوں سے تعلق رکھنے والے مقررین 18 منٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے جبکہ شو میں 100 سامعین موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شو کی ابتدائی طور پر 7 اقساط عکسبند کی گئی ہیں اگر شو کے حوالے سے لوگوں کا رد عمل مثبت رہا تو مذید اقساط عکسبند کی جائیں گی اور اگر ردعمل اچھا نہ رہا تو شو کی صرف 7 اقساط ہی آن ایئر کی جائیں گی جس کے بعد سیزن 2 کی منصوبہ بندی کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 13/11/2017 - 11:55:36

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :