دھرم جی نے زندگی کی79 بہاریں دیکھ لیں

منگل 9 دسمبر 2014 11:24

دھرم جی نے زندگی کی79 بہاریں دیکھ لیں

ممبئی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)کیرئیر کا آغاز فلم ”دل بھی تیرا ہم بھی تیرے “ سے کیا ، بالی ووڈ کی ہر خوبرو ہیروئن کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے- بالی ووڈ کے فرسٹ ایکشن ہیرو دھرمیندر اناسی سال کے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

”دل بھی تیراہم بھی تیرے“ سے فلمی کیرئیر کا آغاز کرنے والے دھرمیندر کوشہرت فلم ”پھول اور پتھر “ سے ملی ، میناکماری ، سائرہ بانو ، شرمیلا ٹیگور ، ممتاز ، زینت امان ، دھرمیندر نے بالی ووڈ کی ہر خوبرو ہیروئن کے ساتھ کام کیا ۔

ایکشن ہیروکی جوڑی بالی ووڈ کی ڈریم گرل کے ساتھ خوب سجی ۔ فلم ”شعلے“ میں ویرو کا کردار آج بھی فلم بینوں کا پسندیدہ ہے ۔ دھرمیندر کو پدما بھوشن ،لائف ٹائم اچیومنٹ سمیت کئی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ اداکارآج بھی فلموں میں بہترین کارکردگی دکھا کر شائقین کی توجہ سمیٹ رہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 09/12/2014 - 11:24:30

Rlated Stars :