فلم ’’ساہو‘‘ کے سیٹ پر موبائل فون لانے پر پابندی

جمعہ 3 نومبر 2017 12:32

فلم ’’ساہو‘‘ کے سیٹ پر موبائل فون لانے پر پابندی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2017ء) بالی وڈ فلم ’’ساہو‘‘ کے سیٹ پر موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پرابھاس اور شرادھا کپور کی فلم ’’ساہو‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی جلد ابوظہبی کے مختلف مقامات پر شروع کی جائے گی،فلم کے سیٹ پر کسی بھی منظر کے لیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر موبائل فون لانے پر پابندی سمیت سخت سکیورٹی اقدامات کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکار جیکی شروف، نیل نیتن مکیش اور ارون وجے بھی شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 03/11/2017 - 12:32:38

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :