بھارتی میڈیا نے مشہور گلوکار سونو نگم کی انہتا پسند انہ سوچ کو بے نقاب کردیا

سونو کے مکان تک اذان کی آواز جاتی ہی نہیں پھر انکی نیند خراب کیسے ہو سکتی ہی

بدھ 19 اپریل 2017 16:41

بھارتی میڈیا نے مشہور گلوکار سونو نگم کی انہتا پسند انہ سوچ کو بے نقاب کردیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) بھارتی میڈیا نے فلم انڈسٹری کے مشہور گلوکار سونو نگم کی انہتا پسند انہ سوچ کو بے نقاب کردیا،ہندوستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ سونو نگم کے گھر اذان کی آواز پہنچتی ہی نہیں تو پھر انکی نیند خراب کیسے ہو سکتی ہی ۔بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق فلم انڈسٹری کے مشہور گلوکار سونو نگم نے ٹوئٹر پر جب یہ کہا کہ اذان کی آواز سے ان کی نیند خراب ہو جاتی ہے تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوگیا۔

ان کے الفاظ کے انتخاب پر تنقید بھی ہوئی لیکن بہت سے لوگوں نے ان کے بنیادی پیغام سے اتفاق بھی کیا۔پھر سونو نگم نے وضاحت کی کہ وہ صرف مساجد میں نہیں کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ میں لاڈ سپیکر کے استعمال کے خلاف ہیں۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا سونو نگم کے گھر اذان کی آواز پہنچتی ہے اور اگر ہاں تو کیا واقعی اس سے کسی کی نیند خراب ہو سکتی ہی اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لیے صحافی اذان کے وقت سے پہلے ہی ممبئی میں سونو نگم کے گھر کے قریب جا کر کھڑ ے ہوگئے ۔

(جاری ہے)

وہ ورسووا میں رہتے ہیں۔ چاروں طرف گھپ اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ عام طور پر انتہائی مصروف رہنے والی ممبئی کی سڑکیں خالی پڑی تھیں لیکن اس خاموشی میں بھی سونو نگم کے دو منزلہ مکان کے باہر صحافی پورے ساز و سامان کے ساتھ موجود تھے۔گھر کی تمام لائٹیں بند تھیں اور باہر سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پولیس کی ایک گاڑی بھی موجود تھی۔۔ ممبئی میں فجر کی اذان پانچ بج کر چار منٹ پر ہوتی ہے لیکن کا فی دیر تک کوئی آواز نہ سنائی دی۔

مقامی لوگوں سے معلوم ہوا کہ اس علاقے میں تین مساجد ہیں اور تینوں سے سونو نگم کے گھر سے تقریبا 600 میٹر کے فاصلے پر واقع ہیں۔سونو نگم کے گھر کی بائیں جانب تقریبا آدھا کلومیٹر کے فاصلے پر مدرسہ تعلیم القرآن ہے جہاں فجر کی اذان پانچ بج کر بیس منٹ پر ہوئی۔مسجد کے ایک منتظم نے بتایا 'سونو نگم دو چار سال پہلے ہی یہاں رہنے آئے ہیں اور یہ مدرسہ 30 سے 35 پینتیس سال سے قائم ہے۔

اب سے پہلے کبھی کسی نے اذان کی آواز کے بارے میں شکایت نہیں کی، سونو نگم جہاں رہتے ہیں وہاں ہمارے مدرسے کی اذان کی آواز جاتی بھی نہیں ہے، یہ صرف ایک پبلسٹی سٹنٹ ہے۔سونو نگم کے گھر کی دائیں جانب بھی دو مدرسے ہیں۔ ان میں سے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وہاں لاڈ سپیکر استعمال نہیں کیا جاتا جبکہ دوسرے نے کہا کہ ان کے یہاں اذان آج سوا پانچ بجے ہوئی تھی۔
وقت اشاعت : 19/04/2017 - 16:41:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :