سونو نگم نی ٹویٹر کو خیر باد کہہ دیا

جمعرات 25 مئی 2017 10:20

سونو نگم نی ٹویٹر کو خیر باد کہہ دیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2017ء) بھارتی پلے بیک سنگر سونو نگم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کو خیر باد کہہ دیا ۔ممبئی میڈیا کے مطابق گلوکار سونو نگم نے ٹویٹر کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس فیصلے کی تفصیلات اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر دی ہیں۔ اپنے ٹویٹس میں سونو نگم نے کہا کہ وہ پریس اور کچھ لوگوں کے اس رویے سے پریشان ہیں کہ ان کے ٹویٹس کا سکرین شاٹ لے کر تنازع پیدا کیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے دکھی ہیں اور وہ اب ٹویٹر اکاونٹ بند کر تے ہوئے اپنے مداحوں سے معافی بھی مانگتے ہیں جن سے وہ دور ہو جائیں گے۔

وقت اشاعت : 25/05/2017 - 10:20:07

Rlated Stars :