اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے ،

دوسروں کیلئے جینے والے لوگ نعمت سے کم نہیں‘ زارا اکبر

ہفتہ 12 اگست 2017 13:24

اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) ٹی وی اورتھیٹر کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ جو لوگ رب کی رضا اور خوشنودی کے لئے اپنی زندگی کو وقف کردیتے ہیں ان کا نام قیامت تک زندہ و جاوید رہتا ہے، اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے دوسروں کے لئے جینے والے لوگ دکھی انسانیت کے لئے نعمت سے کم نہیں ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر روتھ فائو کی وفات سے پاکستانی قوم کو شدید صدمہ ہوا ہے ،پاکستانی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ خدا پاکستان کو عبد الستار ایدھی اور ڈاکٹر روتھ فائو جسے لوگ عطا کرے ۔

وقت اشاعت : 12/08/2017 - 13:24:11

Rlated Stars :