اداکارہ زارا اکبر نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:26

اداکارہ زارا اکبر نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) ٹی وی اور تھیٹر کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے بھارتی پنجابی فلم میں کام کرنے سے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زارا اکبر کو لندن میں مقیم بھارتی فلم پروڈیوسر سردار مونٹی سنگھ نے اپنی کامیڈی پنجابی فلم میں اداکاری کی پیشکش کی تھی مگر اداکارہ نے اپنی مصروفیات کے پیش نظر فلم میں اداکاری کرنے سے معذرت کر لی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے زارا اکبر نے بتایا کہ میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں ،فن اور فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی جدھر اچھا کام ملے وہاں ضرور جانا چاہیے مگر اس وقت ٹی وی اور تھیٹر کی مصروفیات اس قدر زیادہ ہیں کہ میرے پاس کسی اور چیز کے لئے وقت نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اداکارہ ہونے کے ساتھ میں ایک سیاسی ورکر بھی ہوں ، اب الیکشن سر پر ہیں اور ہمیں اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کو آئندہ عام انتخابات میں ایک بار پھر فتح یاب کروانے کے لئے بھرپورمحنت کرنا ہوگی اس لیے کوئی بڑا پروجیکٹ مجھے قابل قبول نہیں جس کی وجہ سے پارٹی امور میں خلل پڑے ، مجھے فلموں سے زیادہ اپنی پارٹی عزیز ہے ۔
وقت اشاعت : 22/09/2017 - 13:26:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :