زارا اکبر کی جانب سے شوہر فوزی علی کاظمی سے نان نفقہ ،بیٹے کے حقوق کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ

عدالتی احکامات کے باوجود فوزی علی کاظمی یا ان کا وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا ، فیملی کورٹ کیس کا فیصلہ 23نومبر کو سنائے گی اگر فوزی علی کاظمی نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو عدالت انکی جائیداد ضبط ،قرقی کرنے کے بھی احکامات جاری کر سکتی ہے ‘ وکیل زارا کبر

جمعہ 17 نومبر 2017 15:47

زارا اکبر کی جانب سے شوہر فوزی علی کاظمی سے نان نفقہ ،بیٹے کے حقوق کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2017ء) فیملی کورٹ نے اداکارہ زارا اکبر کی جانب سے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے نان نفقہ اور بیٹے کے حقوق کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 23نومبر کو سنایا جائے گا ۔ ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ زارا اکبر نے فیملی عدالت میں اپنے نان نفقہ اور بیٹے کے حقوق کے لئے دعویٰ دائر کر رکھا تھا جس پر گزشتہ سماعت پر عدالت نے اداکارہ کے شوہر فوزی علی کاظمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا تھا تاہم جمعہ کے روز سماعت کے دوران صرف زارا کبر اور انکے وکلاء پیش ہوئے ۔

علی فوزی کاظمی اور نہ ان کی جانب سے کوئی وکیل پیش ہوا ۔ اس موقع پر عدالت نے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے ۔زارا اکبر کے وکلاء نے عدالت کے سامنے فوزی علی کاظمی کے حوالے سے دستاویزات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ فوزی علی کاظمی کی پہلے بھی دو بیویاں ہیں جن میں سے چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔

(جاری ہے)

فوزی علی کاظمی نے نادرا میں چار مختلف نام رجسٹرڈ کروا رکھے ہیں جن میں علی فوزی کاظمی ، ایف علی کاظمی ، فیضی علی کاظمی اور فاضی علی کاظمی شامل ہیں اور ہر شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کر لیتا ہے۔

انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ فوزی علی کاظمی اربوں روپے کی جائیدار کا مالک ہے مگر اس کا این ٹی این نمبر نہیں ۔جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 23نومبر تک محفوظ کرلیا ۔اس حوالے سے زارا اکبر کے وکیل شیر زمان علی نے بتایا کہ اگر فوزی علی کاظمی نے عدالتی احکامات پر عمل نہ کیا تو عدالت چاروں صوبوں میں انکی جائیداد ضبط اور قرقی کرنے کے احکامات جاری کر سکتی ہے ۔
وقت اشاعت : 17/11/2017 - 15:47:58

Rlated Stars :