Second Hand Magar Karina Ka Nawab Shohar

Second Hand Magar Karina Ka Nawab Shohar

سیکنڈ ہینڈ مگر کرینہ کانواب شوہر

کرینہ کپور خان کئی برس تک شاہد کپور سے دوستی رکھنے کے بعد چھوٹے نواب سیف علی خان پٹودی کی دوسری دلہن بن گئیں ۔ان کی دوستی کا آغاز فلم ”ٹشن “کے سیٹ سے ہوا حالانکہ فلم میں دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو بالکل بھی سراہانہیں گیا مگر پردے کے پیچھے کی کیمسٹری تو ابتداء سے ہی سرخیوں میں رہی

بدھ 12 ستمبر 2018

زارا مصطفی

کرینہ کپور خان کئی برس تک شاہد کپور سے دوستی رکھنے کے بعد چھوٹے نواب سیف علی خان پٹودی کی دوسری دلہن بن گئیں ۔ان کی دوستی کا آغاز فلم ”ٹشن “کے سیٹ سے ہوا حالانکہ فلم میں دونوں کی آن سکرین کیمسٹری کو بالکل بھی سراہانہیں گیا مگر پردے کے پیچھے کی کیمسٹری تو ابتداء سے ہی سرخیوں میں رہی ․․․ویسے تو سیف اور کرینہ ”ٹشن “سے پہلے بھی ”ایل او سی اور اومکارا“جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں مگر لداخ میں ”ٹشن “کی شوٹنگ کے دوران دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب آگئے کیونکہ کرینہ کی شاہد کپور سے دوستی ختم ہو چکی تھی اور چھوٹے نواب بھی امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد زندگی میں دوسری بہار کی تلاش میں تھے۔

دراصل امریتا سنگھ،سیف سے 12برس بڑی تھیں ۔

(جاری ہے)

چنانچہ 13سالہ رفاقت کے بعد یہ بندھن ختم ہو گیا ۔سیف اور امر یتا کے دو بچے سارہ خان اور ابراہیم خان ہیں ۔سیف ،کرینہ سے 11برس بڑے ہیں لیکن جب بات ہو نواب ،پٹودی خاندان کی بہوبننے کی تو”پھر عمر وں میں کیا رکھا ہے ،دل ہونا چاہی داجوان ․․․“بہرحال فلم کی شوٹنگ سے فارغ ہوتے ہی سیف ،کرینہ کے والدین کے پاس گئے ،کرینہ کارشتہ مانگنے نہیں بلکہ شادی کئے بغیر کرینہ کے ساتھ رہنے کی اجازت لینے․․․کپور خاندان ویسے بھی اپنی آزاد خیالی اور ترقی پسند سوچ کی بنا پر کافی شہرت رکھتا ہے چنانچہ انہوں نے دھرم اور سماج کی بند شوں کی پرواہ کئے بغیر کرینہ کو سیف کے ساتھ روانہ کر دیا پھر سیف اور کرینہ 5بر س ایک ساتھ رہنے کے بعد2012میں بالآخر شادی کے بندھن میں بھی بندھ گئے ۔

اس سے قبل 2011میں سیف علی خان کو پٹودی خاندان کے دسویں نواب کی حیثیت سے پگڑی پہنائی تھی ،یوں کرینہ کپور سیف کی دوسری بیوی ہی نہیں بلکہ پٹودی خاندان کی بیگم بھی بن گئی ایسے میں سیف بھلے سیکنڈ ہینڈ تھا یعنی اس کی دوسری شادی تھی مگر تھا تو خاندانی نواب․․․سیف اور کرینہ کا باقاعدہ نکاح پڑھایا گیا تھا بلکہ ا س موقعہ پر کرینہ نے بھاری بھر کم خاندانی زیورات کے ساتھ اپنی ساس شر میلا ٹیگور کی شادی کا جوڑا بھی پہنا تھا ۔
سیف کی دوسری شادی کے وقت ان کی بڑی بیٹی کی عمر19برس جبکہ بیٹے کی 12برس تھی ۔کہاجاتا ہے کہ کرینہ کا سیف کے بچوں کے ساتھ بے مثال دوستانہ رشتہ ہے ،روایتی بیویوں کی طرح اسے بچوں یا سیف کا امریتا سنگھ سے ملنا جلنا بھی برا نہیں لگتا ۔کرینہ تو یہ بھی کہتی تھیں کہ وہ ماں نہیں بننا چاہتیں لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ ان دنوں وہ امید سے ہیں ۔

Browse More Articles of Bollywood