Ben Affleck Aur Jennifer Garner Ki Jori Toot Gayi

Ben Affleck Aur Jennifer Garner  Ki Jori Toot Gayi

بن ایفلک اور جینفر گارنر کی جوڑی ٹوٹ گئی

اکٹھے جینے مرنے کی قسمیں وفانہ ہو سکیں تین بچے بھی رشتے کو ٹوٹنے سے نہ بچا سکے

جمعہ 19 اکتوبر 2018

فوزیہ طارق بٹ
دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں شہرہ آفاق جوڑیاں پر ستاروں کیلئے بے حد کشش کا باعث ہوتی ہیں ۔ان میں ایک جوڑی معروف اداکار بن ایفلیک اور جینیفر گارنر کی بھی تھی ۔بن ایفلیک کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ قسمت کے دھنی ہیں۔جینیفر گارنر کے ساتھ ان کی شادی کسی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئی تھی بلکہ اسے قسمت کا کھیل ہی کہا جا سکتا ہے ۔

قبل ازیں انکی اداکارہ جینیفر لوپیز کے ساتھ باقاعدہ منگنی بھی ہوئی تھی ۔بات شادی تک پہنچنے سے چند روز قبل ختم ہو گئی ۔تبھی جینیفر گارنر بن ایفلیک کی زندگی میں تازہ ہوا کے جھونکے کی مانند آئیں ۔
بہی خواہوں اور ہمدردوں نے جینیفر گارنر کو بن ایفلیک سے شادی سے منع کیا مگر محبت کا منہ زور گھوڑا ان کے سر پر سوار تھا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بن ایفلیک دل پھنیک شخص ہے ۔

ان کی نبھ نہ سکے گی۔ان کی2004ء میں باقاعدہ شادی کی مگر ایک سال قبل اختلافات کی بنا پر عدالت میں علیحدگی کیلئے درخواست دائر کر دی۔اب عدالت کی اس پر تصدیق کی مہر ثابت ہو گئی ہے ۔تین بچیوں کی موجودگی بھی ان کے رشتے کو محفوظ نہ بنا سکی۔
عدالت کی جانب سے بچوں کی حوالگی کا فیصلہ بھی جینیفر گارنر کے حق میں ہوا۔البتہ بن ایفلیک کو ہفتے میں ایک مرتبہ بچوں سے ملنے کی اجازت ہو گی۔
ہالی وڈ کے پر کشش ہیروز کی فہرست پر نگاہ ڈالی جائے تو بلاشبہ بن افلیک ان میں سر فہرست دکھائی دیتے ہیں ۔اداکاری کے ساتھ ساتھ فلمسازی میں بھی جو ہر دکھائے۔ان کے اعزازات کی فہرست بھی خاصی طویل ہے ۔دو اکیڈمی ،تین گولڈن گلوبِ ایوارڈان کے ساتھ کریڈٹ پر ہیں ۔انہیں ہالی وڈ کا پر کشش ترین اداکارہ بھی کہاجاتا ہے ۔نئے رجحانات متعارف کرانے میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں ہے ۔

ان کے متعارف کردہ ملبوسات دنیا بھر میں فیشن کا درجہ پا چکے ہیں ۔چائیلڈ سٹار سے کیرئیر کا آغاز کیا۔”ویویج آف دی ممی“میں پہلی مرتبہ اداکاری کے جوہر دکھائے۔بعدازاں کئی انڈی پینڈنٹ فلموں ”ڈیزڈاینڈ کنفیسڈ“”کیون سمتھ“چیز نگ ایمی “اور ”ڈوگما“میں کام کیا۔ان کی اصلی شہرت کا آغاز بچپن کے دوست میٹ ڈیمن کے ساتھ اکیڈمی اور گولڈن گلوب ایوارڈ برائے سکرین پلے کے فاتح کی حیثیت سے ہوا۔
یہ اعزاز ”گولڈ ویل ہسنٹنگ “پر جیتا ۔
بعض ازاں فیچر فلموں کے ہیرو کی حیثیت سے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔آرمگیڈن ،فورسزآف نیچر ،پیری ہار بر،دی سن آف آل فیرز ان کی مشہور ترین فلمیں ہیں ۔”ڈئیر ویلی“اور ”گگلی“پر بن ایفلیک نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا ۔ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کیرئیر کا آغاز فلم”گون بے بی گون “سے کیا جس کے منصف بھی خود تھے ۔
کو مصنف اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے ”دی ٹاؤن “اور سیاسی ایکشن فلم”آرگو“میں کام کیا۔بہترین ڈائریکٹر کا گولڈن گلوب ،بیفٹا اور بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا ۔
سائیکا لوجیکل ایکشن فلم ”گون گرل“میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔سپر ہیروفلم میں بیٹمین کے کردار سے بھی شہرت پائی۔ گیکسٹر فلم”لیو بائی نائٹ”اور ”دی اکاؤنٹنٹ “میں بھی اداکاری کا لوہا منوایا۔
مشرقی کانگو کے باسیوں کی مدد کیلئے غیر منافع بخش تنظیم کے کوبانی کی حیثیت سے انہیں نہ صرف گرانٹ مہیا کی بلکہ بھر پور وکالت بھی کی۔ڈیمو کریٹک جماعت کے سرگرم رکن ہیں ۔پرل سٹر یٹ کمپنی کی مووی میں بھی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔
ان کے چھوٹے بھائی کیسی ایفلیک بھی اداکار ہیں جن کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا جن میں ”گڈویل ہسنٹنگ “اور”گون بے بی گون“شامل ہیں ۔
ن کا اصلی نام بنجمین گیزا ایفلیک بولڈ ٹ ہے ۔15اگست1972ء کو کو لمبیا میں پیدا ہوئے۔تین سال کی عمر میں ان کی فیملی میسا چو سٹس منتقل ہو گئی۔ان کے والد پلے رائٹر جبکہ والدہ سکول ٹیچر تھیں ۔والد کی مے نوشی کی عادت کی وجہ سے ان کا بچپن خاصا مشکل حالات میں گزرا۔پر کشش اداکاربن ایفلیک انسانی بھلائی کے کاموں میں بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں ۔

2007ء سے2010ء کے دوران افریقی ملک کو نگو کا دورہ سفر کیا اور وہاں کئی انسانی بھلائی کے کاموں کا آغاز کیا۔وٹنی ولیمز کے ساتھ ملکر غیر نافع بخش تنظیم قائم کی ۔یہ تنظیم غریب کا نگو فیملیز کیلئے چیرٹی کی رقم تقسیم کرتی ہے۔بن ایفلیک خود کو جدت پسند لبرل قرار دیتے ہیں ۔مضبوط طرز زندگی پر بہت زیادہ زور دیتے ہیں ۔ہاروڈیونیورسٹی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیمپس کے ملازمین کیلئے بھاری مشاہیر کی حمایت کی ۔

ذاتی فیملی کیلئے گن لائسنس کی زبردست حمایت کی ۔ڈیمو کر یٹک پارٹی کے نہ صرف سر گرم کارکن ہیں بلکہ اس کی صدارتی مہم بھی چلاتے رہے ہیں ۔2000ء کی صدارتی مہم کے دوران الگور کی حمایت کی مگر نیویارک میں رجسٹر یشن نہ ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہ کر سکے۔ پہلے سیاہ فام صدارتی امید وار باراک اوہامہ کی حمایت بھی کی۔دونوں ٹرم کیلئے ان کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔

بن ایفلیک کی ذاتی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے تو ان کی کئی نامور فنکاراؤں کے ساتھ دوستی کے چرچے رہے ۔ان کی پہلی دوستی گوئینتھ پالٹرو سے 1997ء میں میرا میکس ڈنر کے دوران ہوئی مگر وہ سال بعد ٹوٹ گئی۔جینیفر لوپیز کے ساتھ بھی ان کی 18ماہ دوستی رہی۔ان کی پہلی ملاقات فلم”گگلی“کے سیٹ پر ہوئی تھی۔بعدازاں باقاعدہ منگنی بھی کی جو شادی سے چند روز قبل ٹوٹ گئی۔
اداکار جینیفر گارنر سے ان کی دوستی پر ل ہاربر کے سیٹ پر ہوئی مگر اپریل 2017ء میں طلاق کی درخواست دائر کر دی جو اکتوبر 2018ء میں موثر ہو گئی۔
جینفیر گارنر سے ان کی تین صاحبزادیاں ہیں ۔اب ان کی ٹی وی پروڈیوسر لنڈ سے شوکیس سے دوستی میڈیا کی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے ۔مے نوشی کی زیادتی کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کا مرکز ہیں۔کئی مرتبہ بحالی صحت کے مرکز سے علاج بھی کرایا۔جینیفر گارنر نے بھی سابق شوہر پر کثرت سے مے نوشی کا الزام عائد کیا2004ء میں بن ایفلیک نے کیلی فورنیا سٹیٹ پو کر چیمپئن شپ جیتی تھی۔

Browse More Articles of Hollywood