Husan Zahanat Ka Mujsam Roop

Husan Zahanat Ka Mujsam Roop

حسن وذہانت کا مجسم روپ

ہالی ووڈ کی آسکر ایوار ڈیافتہ ادا کارہ نتالی پور ٹمین کو دیگر اداکاراؤں کی طرح خوبصورت نہیں بلکہ ذہین اور قا بل شخصیت کہلو اناز یادہ پسند ہے

بدھ 8 اگست 2018

ہما میر حسن
اسر ائیلی نژ ادا مریکی ادا کارہ نتالی پو ٹمین حسن و ذہانت کا مجسم روپ ہیں ۔وہ محض ایک فنکار ہ ہی نہیں بلکہ انہوں نے فلم سکرین پر اپنے اندر کے خاص نقو ش مر تسم کئے ہیں ۔ان کا سفر ڈانس سے شروع ہوا اور ادا کاری میں انہوں نے اپنی پہچا ن بنائی ۔جب وہ سکرین پر جلوہ گر ہوئیں تو دیکھنے والے انگشت بد نداں رہ گئے ،نتالی نے لا جواب ادا کاری سے سب کو حیران کر دیا ۔

کبھی کا میابی حاصل کرتے اور شہرت کی دہلیز پھلا نگنے میں تمام عمر کی مسا فت طے ہوجاتی ہے ،تو کبھی محض ایک لمحہ آکاش کو چھوتی کا میابی سے ہمکنار کر دیتا ہے ۔اسی کی مثال آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نتالی پورٹمین میں ،جن کی فلم ”بلیک سوان “ نے ایسا تہلکہ مچایا کہ دنیا بھرمیں ان کا نام بطور سپر سٹار لیا جانے لگا ۔

(جاری ہے)

خوبرو حسینہ نتالی 9جون 1981کو اسر ائیل میں پیدا ہوئیں ،تا ہم کم عمر ی میں ہی امریکہ منتقل ہوگئیں ۔

وہ اپنے ماں باپ کی اکلوٹی بیٹی ہیں ۔انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ فلمی کیر ےئر کو بڑ ی مہارت سے کامیاب بنا یا ہے ۔نتالی ا ب تک کئی مقبول فلموں سٹار وارز ،بیوٹی گرلز ،نائیٹ آف کپس اور تھور ٹو میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ وہ ہالی ووڈ کی حسین اور مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتیں ہیں جو زندگی کے ہر روپ میں مکمل تصور کی جاتی ہیں ۔
نتالی کی کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ وہ مضبوط ارادوں کی مالک ہیں اور جو سوچتی ہیں وہی کرتی ہیں ۔انہوں نے چار برس کی عمر میں ڈانسنگ کلاسز میں حصہ لینا شروع کیا ،جس کے ساتھ ہی وہ چا ئلڈ آرٹسٹ کے طور پر تھیڑ میں بھی حصہ لینے لگیں ۔جب انہیں بطور چا ئلڈ ماڈل کام کرنے کی آفر ہوئی تو انہوں نے یہ کہہ کر مسترد کردی کہ وہ صرف اداکاری پر دھیان دینا چاہتی ہیں ۔
نتالی بتاتی ہیں ” میں دوسرے بچوں سے بہت مختلف تھی ،میں جانتی تھی کہ میں کیا کرنا چاہتی ہوں ،شاید میری یہی عادت مجھے کامیابی تک کھینچ لائیں ،نتالی نے 1994میں اپنی پہلی فلم ”لیون “ میں بطور چائلڈ سٹار کام کیا تھا ۔نتالی ماہر نفسیات بھی ہیں ،انہوں نے اپنی تعلیم ہار وڈ یونیورسٹی سے مکمل کی ۔وہ ہمیشہ سے پڑھنے کی شو قین رہی ہیں ،انہوں نے اپنی پڑھائی پر فلمی کیر ئیر کو کبھی فوقیت نہیں دی بلکہ جب ہا لی ووڈ میں ان کی پہلی فلم ”سٹار وارزون “ کا پریمئر ہالی ووڈ میں ہوا تو انہوں نے یہ کہہ کر وہاں جانے سے انکار کر دیا کہ اگلے دن میرا ہائی سکول کا ٹیسٹ ہے ۔
نتالی کہتی ہیں ”میں ایسا نہیں سوچتی تھی کہ پڑھائی میر ا کیر ئیر تباہ کردے گا بلکہ میں ایک مووی سٹار بننے کی بجائے پڑھی لکھی ذہین شخصیت کہلو انا زیادہ پسند کرتی ہوں “اس میں کوئی شک نہیں کہ نتالی نے زندگی میں جو کام بھی کیا ،اس کو بہترین انداز سے مکمل کیا ۔اگر پڑھائی میں وہ ہمیشہ لاجواب سٹوڈنٹ رہیں تو فلموں میں بھی انہوں نے بہت جلد ایک بہترین اداکارہ کے طور پر اپنا آپ منوا لیا ۔

کردار کو حقیقی رنگ دینے کے لئے سر منڈوالیا
نتالی کو پہلا مر کزی کردار 1996میں فلم ”بیوٹی فل گرلز “ میں ملا ۔اس فلم میں کام کرنے کے بعد وہ ہالی ووڈ کے بیشتر فلمسازوں کی نظروں میں آگئیں ۔نتالی کو 1999میں ایک بڑی فلم ”اینی وئیر بٹ ئیر “ میں کام کرنے کی آفر بھی ہوئی ،جس کو ابتدا میں انہوں نے یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ اس میں قابل اعتراض منا ظر ہیں ۔
جس پر ہدا یتکار نے سکرپٹ کو دوبارہ لکھوایا اور نتالی کو فلم میں کام کرنے پر آمادہ کیا ۔اس فلم میں کام کرنے پر نتالی کو گولڈن گلوب ایوارڈ ز میں بہترین معاون اداکارہ کے شعبے میں نامزد بھی کیا گیا ۔اپنے کیرےئر کا عروج انہیں مقبول ”سٹار وارز “ سیریز میں کام کرنے کے بعد نصیب ہوا ۔2000میں اپنے کیر ئیر کے عروج پر پہنچ کر وہ اپنی پڑ ھائی کے لئے فلمی دنیا سے کنارہ کش ہو گئیں اور اس دوران انہوں نے صرف تھیڑمیں کام جاری رکھا ۔
نتالی نے کچھ عر صہ امریکہ کی کو لمبیا یونیورسٹی میں لیکچر ر شپ بھی کی اور دہشت گردی کے موضوع پر لیکچر دئیے ۔وہ غیر ملکی زیانیں سیکھنے کی بھی شائق ہیں اور انگریزی ،عبرانی اور عربی کے علاوہ فرنچ اور جرمن زبان سے شنا سائی رکھتی ہیں ۔اگر دیکھا جائے تو نتا لی کو 2004میں پہچا ن دلانے والی فلم ایک عام پروڈکشن ہاؤس کی بنی ہوئی ”کلوزر “تھی ۔
اس فلم میں بہترین کردار ادا کرنے پر نتالی کو بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا جبکہ آسکر ایوارڈ زمیں بھی ان کی نامزدگی ہوئی ۔اس فلم میں نتالی دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہوئے دکھائی گئیں جبکہ اپنے کردار کو حقیقت کے قریب نبھانے کے لئے نتالی نے اپنے سر کی شیو کر والی تھی ،جس پرا نہیں بھر پور کو ریج ملی ۔اس عرصے میں نتالی نے اپنی ایک میوزک ویڈیواور بطور ہدا یتکا رہ ایک شارٹ فلم ”ایو ‘ ‘ کے نام سے تیار کی ،جس کو وینس فلم فیسٹول میں بھرپور سرا ہا گیا ۔
2010میں نتالی نے فلم ”بلیک سوان “ میں ایک بیلے ڈانسر کا کردار نبھا یا ۔اس میں دکھایا جاتا ہے کہ ایک بیلے ڈانسر اپنی پر فارمنس کے دوران کس طرح اپنی شخصیت کے منفی پہلووؤں کے بارے میں جان کر ششدررہ جاتی ہے ۔یہ ایک سپر ہٹ فلم تھی ،جس کی تیاری کے لئے نتالی نے مسلسل چھ ماہ ،روزانہ آٹھ گھنٹے ڈانس کی پریکٹس کی اور کم از کم بیس کلو وزن کم کیا ۔
نتالی کی پر فارمنس پر کسی ناقد نے خوب لکھا کہ ” بلیک سوان میں نتالی کی پر فارمنس خود بولتی ہے کہ وہ ایک شاندار فنکا رہ ہے ،جس کا مستقبل روشن ہے ۔“ اس فلم پر نتالی کوگولڈن گلوب ایوارڈ کے علاوہ آسکر سے بھی نواز ا گیا ۔نتالی اپنی کا میا بیوں پر بے حد خوش ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ ”میرے لئے ایک ہی چیلنج تھا کہ مجھے سلور سکرین پر اپنے دستخط کرنا ہیں ۔
میں نے اس کے لئے بہت محنت کی اور جب میری فلمیں با کس آفس پر دھوم مچا نے لگیں تو مجھے کسی نے کہا کہ تم نے سلور سکرین پر اپنے دستخط کر دئیے ہیں ۔میں اس پر بہت خوش ہوئی ،مجھے لگا کہ میں نے اپنی منزل پالی ہے ۔“ نتالی ہا لی ووڈ میں منفرد کرداروں کی متلاشی ہیں،وہ کہتی ہیں کہ ” میں ایک گو نگی او ر بہر ی لڑکی کا کردار ادا کر نا چاہتی ہوں ۔
مجھے شاید ایسی کوئی فلم مجھے مل جائے اور میں یہ کر سکوں ۔میری زندگی جدوجہد سے بھری پڑی ہے ،میں اپنی زندگی کو پردہ سیمیں پر فلما نا چا ہتی ہوں کہ ایک فنکا ر کس طرح فن کی اتھا ہ گہرائیوں تک پہنچتا ہے ۔لوگ چمکتے دمکتے ہوئے ستارے دیکھتے ہیں لیکن وہ نہیں جانتے کہ یہ کن اندھیروں سے جلوہ گر ہوئے ہیں ۔“
جانوروں کی محبت نے سبزی خور بنا دیا
اگر نتالی کی نجی زندگی کا جائزہ لیا جائے توبیلے ڈانسر بینجمن ملی پیڈ کے ساتھ شادی کر چکی ہیں ،جس کے ساتھ ان کی ملا قات اپنی فلم ”بلیک سوان “ کے سیٹ پرہوئی ۔
ملی پیڈ نے ان کے کور یو گرافر کے طور پر فلم میں کام کیا تھا ۔ان کے دو بچے ہیں جنہیں نتالی خود سکول سے پک اینڈ ڈراپ کی سروس دیتی ہیں ۔وہ کہتی ہیں ” مجھے صبح اٹھنا با لکل پسند نہیں ،اگر میرے بچے اور کام نہ ہو تو میں دوپہر تک بستر میں ہی رہوں ،شادی کے بعد میری صبح کا آغاز بچوں کو جگانے اور انہیں سکول کے لئے تیار کرنے سے ہوتا ہے ،اس دوران ملی بچوں کا ناشتہ بناتے ہیں ۔
“ نتالی کو خوبصورت اور نہایت قیمتی گھروں کا بے حد شوق ہے انہوں نے حال ہی میں کیلیفور نیا میں 65لاکھ ڈالر کا گھر خریدا ہے ،جس میں چار بیڈزاور پانچ باتھ رومز ہیں ،گھر سے ساحل کا نظارہ کیا جاسکتا ہے جہاں نتالی اکثر وقت گزارنا پسند کرتی ہیں ۔نتالی سیر وتفریح کی دلدادہ بھی ہیں ۔اس کے علاوہ نتالی جانوروں کے حقوق کے لئے بھی کئی برسوں سے کام کر رہی ہیں اور اسی باعث انہوں نے گوشت چھوڑ کر سبزیاں کھانا شروع کر دی ہیں ۔اب وہ جانوروں کی کھال سے بنی چیزیں مثلاََ چمڑے اور فرکا بھی استعمال نہیں کر تیں ۔

Browse More Articles of Hollywood