Meghan Trainor

Meghan Trainor

میگن ٹرینر

دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہالی وڈ میں آئے روز جوڑیاں بنتی ہیں اور ٹوٹتی رہتی ہیں ۔یہ جوڑیاں دنیا بھر کے شائقین میں بے حد مقبول ہوتی ہیں

جمعہ 26 اکتوبر 2018

فوزیہ طارق بٹ

دنیا کی سب سے بڑی فلمی صنعت ہالی وڈ میں آئے روز جوڑیاں بنتی ہیں اور ٹوٹتی رہتی ہیں ۔یہ جوڑیاں دنیا بھر کے شائقین میں بے حد مقبول ہوتی ہیں ۔ان کے بارے میں معمولی سے معمولی بات جاننے میں پرستار گہری دلچسپی رکھتے ہیں ۔ان میں ایک نام عنقریب نئی بننے والی جوڑی معروف گلوکار ہ میگن ٹرینر اور ان کے منگیتر ڈرائیل سمبارا کا بھی ہے ۔

میگن ٹرینر کے نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا میں کروڑوں پرستار ہیں ۔فیس بک اور سوشل میڈیا پر بھی انکے پر ستاروں کی تعداد کروڑوں میں ہے ۔
گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ پہلی نظر کی محبت پر یقین نہیں رکھتیں مگر منگیتر ڈرائیل سمبارا کے حوالے سے کہتی ہیں کہ ان میں ایسی ضرورکوئی بات ہے کہ وہ انہیں پہلی مرتبہ دیکھتے ہی دل دے بیٹھیں ۔

(جاری ہے)

اب انہیں پہلی نظر کی محبت کا دفاع کرتی دکھائی دیتی ہیں ۔

ان کے منگیتر ڈرائیل سمبارانہ صرف انسان دوست بلکہ پر کشش شخصیت کے مالک بھی ہیں ۔
کئی بہی خواہ اور فیملی ممبران کی جانب سے ان کی شادی کی مخالفت بھی سامنے آئی مگر محبت کے سر پٹ دوڑتے گھوڑے پر سوار میگن ٹرینر کسی کی بات سننے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔امریکہ کو فنکاروں کی دھرتی بھی کہاجاتا ہے ۔کئی معروف امریکی گلوکار اؤں نے دنیا بھر میں اپنی سریلی آواز کا جادو جگا یا۔
ان میں ایک نام امریکی گلوکارہ ،گیت نگار میگن ٹرینر کا بھی ہے ۔گلوکاری بچپن سے ہی ان کا جنون ہے ۔فیملی ممبران نے گلوکاری میں ان کے جنون کو دیکھ کر ا س شعبے میں آنے کیلئے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔
15سے17 سال کی عمر میں تین انڈی پینڈنٹ البم ریلیز کئے۔ان کا بگ ییلوڈاگ میوزک کیساتھ پہلا میوزک ریلیز کرنے کا معاہدہ ہوا۔اسی دور میں گیت نگاری کی جانب رجحان بڑھا اور اس میں کیرئر بنانے کا فیصلہ کیا ۔
ان کا پہلا سنگل البم ”آل اباؤٹ دیٹ باس “30جون 2014ء کو ریلیز ہوا۔یہ البم 58ممالک کے نیشنل چارٹ پرٹاپ پوزیشن پر فائز ہوا اور انٹر نیشنل سطح پر 11ملین کاپیاں فروخت ہونے کی وجہ سے بیسٹ سیلنگ سنگل آف آل ٹائم البم بن گیا۔
ٹرینر کا ڈبیبو سٹوڈیو البم”ٹائٹل“کے تین سنگل گانے بل بورڈ ہاٹ 100پر ٹاپ 20میں شامل ہوا۔ریکارڈنگ انڈسٹری ایسوسی ایشن آف امریکہ کی طرف سے ملٹی پلاٹینیم سر ٹیفکیشن بھی حاصل کی ۔
ان کے دوسرے البم”تھینک یو“کے دوسنگل گانے بل بورڈ ہاٹ 100پر ٹاپ20پوزیشن پر فائز ہوئے اور ریا کی جانب سے ڈبل پلاٹینیم سر ٹیفکیشن حاصل کی۔
گلوکارہ میگن ٹرینر کی ذاتی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے تو امریکی اداکار ڈرائیل سبارا سے اس کی دوستی کی دو ساقبل خبریں میڈیا میں آئیں ۔ان کا تیسرا سٹوڈیو البم ”ٹریٹ مائی سیلف“مارچ 2018ء میں ریلیز ہوا اور بل بورڈ ہاٹ 100پر 46 ویں پوزیشن پر فائز ہوا۔
اس کے دو سنگل گانے 1950ء اور 1960ء دہائی کے البم سے متاثرہو کر بنائے گئے تھے ۔انکے میوزک میں قدیم اورجدید دونوں انداز پائے جاتے ہیں جو انہیں دیگر ہم عصر گلوکاراؤں سے ممتاز ثابت کرتے ہیں ۔
ان کی گیت نگاری میں منفرد طرز کی تغمگی پائی جاتی ہے۔ان کو کئی ایوارڈز کی نامزد گی مل چکی ہیں جو موسیقی کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کا اعتراف بھی ہیں ۔
58ویں سالانہ گریمی ایوارڈز تقریب کے موقع پر بیسٹ نیو آڑٹسٹ آف دی ائر کے ایوارڈ حاصل کیا۔چار اسکیپ پوپ میوزک ایوارڈز اور دوبل بورڈ میوزک ایوارڈز بھی ان کے کریڈٹ پر ہیں۔
میگن ٹرینر 22دسمبر 1993ء کو میسا چویٹس میں کیلی اور گرے ٹرینر کے ہاں پیدا ہو ئیں ۔چھ سال کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا۔گیت نگاری میں طبع آزمائی11سال کی عمر میں کی جسے قدین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔
اس حوصلہ افزائی نے ان پر گیت نگاری کے دروازے کھول دئیے۔ان کے والد خود بھی میوزک ٹیچر تھے جنہوں نے اپنی صاحبزادی کی گیت نگاری میں صلاحیتوں کو ابھار نے میں اہم کردار ادا کیا۔گیارہ سال کی عمر میں والد سے میوزک میں کیرئیر بنانے کی خواہش کی ۔12سال کی عمر میں گلوکار نے آئی لینڈ فیوژن اور سوکا میوزک میں فن کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا تھا ۔
17سال کی عمر میں میگن ٹرینر نے تین انڈی پینڈنٹ میوزک البم ریلیز کئے۔
50ء اور 60ء کی دہائی کے میوزک کا ان پر گہرا اثر دکھائی دیتا ہے ۔گلوکاربر ونومارس کا سب سے زیادہ اثر ان پر دکھائی دیتا ہے ۔کرسٹینا اگیولیرا،دی اینڈ ریو سسٹر ز،ایلوس پر یسلے ،اریتھا فرینکلن ،دی کروڈیٹیس ،رے چارلیز ،وینڈ اینڈ فائر،برٹنی سپےئلر ،آرتھ ،ڈسٹنی چائلڈ ،ارینا گرینڈ ،جیسن مارز ،ٹی پین اور بیونس کی گائیکی کا ان پر اثر ہے۔
آرائیڈ بی اور پوپ مکس کا تڑک بھی ان کی گائیکی میں غالب دکھائی دیتا ہے ۔
ان کے میوزک میں مشہور بریل بلڈنگ کمپوزر کا بہت زیادہ گہرا ہے ۔اس کے علاوہ کونی فرینکس ،برینڈالی ،بیٹی ایورٹ ،لیسلے گورے اور ایڈی گرومر کا بھی ان پر گہرا اثر ہے ۔وہ کئی میوزک آلات بجانے میں بھی زبردست ماہر سمھجی جاتی ہیں ۔ان میں باس ،گٹار،کی بورڈ ،ٹرمپ پیانو اور دیگر شامل ہیں ۔
وہ سانگ میلوڈی کو نغمگی سے زیادہ ضروری سمجھتی ہیں ۔وہ فوک ،ہپ ہاپ ،ریگی اور سوکا میوزک کی کمپوزیشن ترتیب دینے میں زبردست مہارت دکھا چکی ہیں ۔موجودہ گلوکاراؤں میں ان کا موزانہ کیٹی پیری اور ٹیلر سوئفٹ سے کیا جاتا ہے ۔
میگن ٹرینر کو 2014ء میں رولنگ سٹون نے سب سے غیر پسندیدہ پوپ گلوکارہ قرار دیا۔پہلے میوزک البم کی پروموشن کے دوران ناقدین نے یہ بات واضح طور پر محسوس کیا ان کے گانے نوجوان نسل کو انسپائر کرنے کیلئے گائے گئے۔
شہرہ آفاق امریکی گلوکارہ میگن ٹرینر کے اداکارڈرائیل سبارا کے ساتھ دوستی کے چرچے رہے ۔22ستمبر 2017ء24ویں سالگرہ کے موقع پر دونوں نے باقاعدہ منگنی کرلی ۔مارچ2018ء ان کے ڈپریشن اور اینگز یٹی میں مبتلا ہونے کی خبر یں منظر عام پر آئیں ۔اب گلوکار ہ نے کافی حد تک قابو پا چکی ہیں ۔
میگن ٹرینر بے شمار ایوارڈ ز اور اعزازات جیت چکی ہیں ۔ان کا دعویٰ ہے کہ میڈلز اور اعزازات سے زیادہ وہ عوامی پذیرائی کو اہم سمجھتی ہیں ۔
تین سٹوڈیو البم اور تین ٹور کے دوران انہیں زبردست عوامی پذیرائی ملی۔میگن فوکس انسانی بھلائی کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں ۔خواتین اور بچوں کے حقوق کیلئے بھی زبردست کام کیا۔کئی مشہور سماجی تنظیموں کیلئے فنڈ ریز نگ کی ۔سوشل سٹیٹس کی علامت کئی ٹیٹوز بھی اپنے جسم پر بنوا رکھے ہیں ۔ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیٹوزانہیں توانائی بخشتے ہیں ۔منگیتر ڈرائیل کے نام کا ٹیٹوز بھی اپنے جسم پر بنوارکھا ہے

Browse More Articles of Hollywood