Mohabbat Sirf Ek Baar Nahi Hoti

Mohabbat Sirf Ek Baar Nahi Hoti

محبت صرف ایک بار نہیں ہوتی

ہالی ووڈ ایکٹرس جینیفر آنسٹن نے براڈپٹ سے علیحدگی کے بعد بھی خود کو بکھرنے نہیں دیا بلکہ جلد ہی جسٹن تھیراکس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پیر 29 جنوری 2018

ہما میر حسن
ہالی ووڈ کی 48 سالہ ایکٹرس اور پروڈیوسر جینیفر آنسٹس کی مقبولیت محض ان فنی صلاحیتوں ہی کے سبب نہیں بلکہ ان کا دلکش سراپا بھی ایک عرصے سے مداحوں کو ان کا گرویدہ بنائے ہوئے ہیں یہ کہنا قطعاً غلط نہیں کہ جینیفر آنسٹسن حُسن کی دیوی ہے رومان اور اُٹھان کا ایک حسین امتزاج جو کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے ناکامیوں سے کامیابیوں تک کا سفر بہت آہستگی کے ساتھ طے کیا ہے شہرت اور ناموری نے آنسٹسن سے کئی مشکل امتحان لئے مگر وہ اپنی خداداد صلاحیتوں اور بے نظیر قابلیت کے بل پر آج بھی فن کے اُفق پر ایک روشن ستاروہ بن کر چمک رہی ہے جینیفر جوانا آنسٹسن 11 فروری 1969 کو امریکی ریاست کیلی فورنیا میں پیدا ہوئیں وہ اطالوی اداکار جان آنسٹسن اور امریکی اداکارہ نینسی ڈوءکی بیٹی ہیں جینیفر آنسٹن کی زندگی کے کڑے امتحانات بچپن ہی سے شروع ہوگئے تھے وہ کہتی ہیں ابھی میں صرف نو برس کی تھی کہ میرے والدین میں علیحدگی ہوگئی تب میں ریاست پینسولینیا میں میں دادی کے پاس تین کمروں کی نسبتاً ایک چھوٹے مکان میں رہنے لگی اوائل ناگفتہ بہ صحبت کے باعث میری تعلیم بھی متاثر ہوتی رہی میں آج بھی یہ بات نہیں بھول سکتی کہ ٹی وی آرٹسٹ کی بیٹی ہونے کے باوجود بچپن میں مجھے ٹی وی دیکھنے کی اجازت نہ تھی لیکن جوں جوں میں بڑھی ہوئی تو مجھے احساس ہوا کہ میں ایکٹنگ کرسکتی ہوں سکول کے زمانے میں مجھے کئی مرتبہ اپنی صلاحیت کے جوہر دکھانے کا موقعہ ملا پھر جب میں گرایجویشن کے لیے نیویارک پہنچی تو جیسے اداکاری کے سب راستے کھل گئے1988 میں میں نے شوبز میں قسمت آزمانی شروع کی اور آہستہ آہستہ چھوٹے موٹے ڈرامہ اور فلم پراجیکٹس کے بعد مجھے ایک سٹ کام”فرینڈز“میں کاسٹ کرلیا گیا قسمت نے ساتھ دیا اور بہت کچھ عرصے میں ہی فلم نگری کی کامیاب اداکارہ قرار پائی جس کے بعد مجھے متعدد اعزازات ملے اور میں بالی ووڈ کی نئی اور منفرد دنیا کا ایک اہم حصہ بن گئی۔

(جاری ہے)

ایک عالمی جریدے کے مطابق وہ دنیا کی خوبصورت ترین عورتوں میں سے ایک ہے 2005 میں اداکار براڈپٹ سے طلاق کے بعد انہوں نے2015 میں اداکار جسٹن تھیراکس سے شادی کرلی اور آج کل دونوں خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں۔
فلمی دنیا میں نئی تاریخ رقم کروں گی:
جینیفر نے مختلف فلموں میں کئی ایک یادگار کردار نبھائے ہیں ان کی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے خود کو کبھی نہیں دہرایا وہ کہتی ہیں میرے نزدیک سب سے اہم چیز فلم کا سکرپٹ ہے اس کے بعد فلم میکر ہے میں اپنے ساتھی اداکاروں کو نہیں دیکھتی کہ کون میرے ساتھ کام کررہا ہے؟مجھے اپنے کام سے غرض ہوتی ہے میرے نزدیک ہالی ووڈ اچھوتے رنگوں کی ایک دنیا ہے یادوں اور خوابوں کی ایک نگر ہے دنیا کے کونے کونے میں اس میں جگمگانے والے ستاروں کی روشنی پہنچتی ہے اور لوگوں کو محفوظ کرتی ہے میں مانتی ہوں کہ فلم محض ایک تفریح نہیں ہے ایک پیغام بھی دیتی ہے اور وہ امن اور باہمی احترام کا پیغام ہے جینیفر اپنے کیرئیر کے بہترین پراجیکٹ کے حوالے سے کہتی ہے وہ کہانی ابھی نہیں فلمسائی گئی اور وہ سکرپٹ ابھی نہیں لکھا گیا ہے جس کا مجھے انتظار ہے وہ فلم یقینا کوئی عجوبہ نہیں ہوگئی بلکہ ایک سادہ سی داستان ہوگئی جو آج کے انسان کی آرزوں اور خوابوں کو بیان کرے گی میں اس کہانی کی تلاش میں ہوں اور چاہتی ہوں کہ اسے خودپروڈیوس کروں مجھے یقین ہے کہ میں ایسی فلم ضرور پروڈیوس کروں گی اور فلمی تاریخ میں اپنا نام انوکھے انداز میں درج کراسکوں گی۔

کاروبار سے بہتر کوئی پیشہ نہیں:
ہالی ووڈ کی جینیفر آنسٹن کے بغیر ادھوری ہے مگر وہ کہتی ہے دولت صرف اداکاری میں ہی نہیں کمائی جاسکتی میں ایکٹرس ہونے کے ساتھ ساتھ فلم پروڈیوسر بھی ہوں اس کے علاوہ بھی میں مختلف بزنس کرتی ہوںدراصل میں کاروبار کو اپنا مشغلہ سمجھنے کے علاوہ اپنی دولت کا بہترین صرف بھی سمجھتی ہوں بلکہ میرے نزدیک کاربار سے بہتر کوئی پیشہ نہیں میری زندگی میں اب کوئی بڑی خواہش باقی نہیں رہی میں نے وہ سب کچھ پایا جس کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا دولت اور شہرت کمانے سے میری زندگی آسانی سے بسر ہوگئی لیکن اب میں یہ چاہتی ہوں کہ انسانیت کی بھلائی کے لیے کچھ کروں کبھی کبھی میں سوچتی ہوں اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو ایک سوشل ورکر ہوتی جو گلی کوچوں میں محتاجوں اور بے سہاروں کے لئے کام کرتی ہے میں سمجھتی ہوں کہ دنیا سے غربت ختم کرنے کے لیے امیر ملکوں کو غریب ممالک کی مدد کرنا ہوگی۔

براڈپٹ کو چاہ کر بھی نہ بھلا پائی:
یوں تو جینیفر کی زندگی میں کئی افراد آئے مگر وہ2000 میں اداکار براڈ پٹ کو دل دے بیٹھی اور جلد دونوں نے ساتھ رہنے کی قسمیں کھالی مگر وہ وعدہ ہی کیاجو وفائے ہوجائے سات سال بڑی مشکل سے گزارئے اوردونوں کے راستے جدا ہوگئے براڈجب اداکارہ انجیلینا جولی کی زلفوں کے اسیر ہوئے تو جینیفر کا دل ٹوٹ گیااور انہوں نے اذیت بھری زندگی سے چھٹکارا پانا ہی مناسب سمجھا اور انجیلنا جولی کے لیے میدان کھلا چھوڑدیااس سے قبل جینیفر اور براڈپٹ کی شادی کو ہالی ووڈ کی کامیاب ترین شادیوں میں شمار کیا جاتا تھا مگر شوبز کے دیگر ستاروں کی طرح یہ شادی بھی پرستاروں کی امنگوں کو توڑتی ہوئی انجام کو پہنچ گئی براڈپٹ سے طلاق کے بارے میں جینیفر کہتی ہے ہم دونوں مختلف راہوں کے مسافر تھے نہ جانے کیوں ایسے ہی ٹکرا گئے ہمارے مزاج بہت مختلف تھے اس لئے ہمارا نباہ نہ ہوسکا اور ہم نے باہمی رضامندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
جینیفر کے قریبی حلقے کہتے ہیں براڈپٹ کبھی بھی جینیفر سے علیحدگی اختیار نہ کرنا تاہم جینیفر ماں بننے کے لیے تیار نہ تھیں جبکہ براڈ کو اولاد کی شدید خواہش تھی بہر حال جینیفر آنسٹن نے آج بھی براڈپٹ کو دل سے نہیں نکالا اور اکثر دونوں کی چوری چھپے کی ملاقاتوں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔
دنیا کی حسین ترین اداکارہ:
جینیفر کو کئی بار مختلف میگزین اور سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کی خوبصورت عورتوںمیں سے ایک قرار دیا گیا ہے جینیفر کو بھی اپنے حسن کا بخوبی اندازہ ہے بلکہ وہ کہتی ہے ایک اداکار ہ کو لازماً خوبصورت ہونا چاہیے اور اپنی صحت کا خیال رکھنا چاہیے تاہم جینیفر یونہی عمر چور نہیں ہوتیں ہیں بلکہ وہ اپنے چہرے کی خوبصورتی کے لیے 300 ڈالر کہا مائیکرو کرنٹ فیشل کرواتی ہے اس کے علاوہ لیزر ٹریٹمنٹ بھی ہوتا ہے جس کے لیے ان کا خرچ2600 ڈالڑ ماہانہ ہے روزانہ کے میک اپ پر وہ600 ڈالر خرچ کرتی ہے جبکہ صرف آنکھوں کے میک کے لیے600 ڈالر ماہانہ ادا کرتی ہیں۔

Browse More Articles of Hollywood