Super Hero Film Mein Kaam Karna Bara Aizaz Hai

Super Hero Film Mein Kaam Karna Bara Aizaz Hai

سُپر ھیرو فِلم میں کام کرنا بڑا اعزاز ہے

جونی ڈیپ سے علیحدگی کوڈراؤنا خواب سمجھ کر بھلا دیا

ہفتہ 24 نومبر 2018

 فوزیہ طارق بٹ
سیانوں نے کیا خوب کہنا ہے کہ حسن وہ جو سر چڑھ کر بولے۔یہ مثل ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہارڈ پر فٹ بیٹھتی ہے ۔کئی مرتبہ دنیا کی پر کشش ترین خاتون قرار پائیں ۔معتبرترین میگزین فوربز نے بھی انہیں پر کشش ترین خاتون کے خطاب سے نوازا ۔چند برس قبل انکی دنیا کے امیر ترین اداکار جونی ڈیپ سے شادی ہوئی جو زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو میں اداکارہ نے جونی ڈیپ کے ساتھ ازدواجی زندگی کو ڈراؤنا خواب قرار دے دیا جسے وہ مزید یاد رکھنا نہیں چاہتیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مقام اپنی محنت سے حاصل کیا۔ان کا دعویٰ ہے کہ وہ سپر ہیومن نہیں مگر سپر ہیروفلم میں کام کرنے کے بعد انہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ اب سپر ہیومن بن گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

اب وہ دن میں اتنے کام کرتی ہیں جتنا کسی عام انسان کے بس میں نہیں ہے ۔


ایمبر ہارڈ کے کیرئیر کی پہلی فلم ”فرائیڈ نائٹ لائٹس“تھی ۔اس دور میں کئی چھوٹی فلموں ”نارتھ کنٹری “اور”الالپاڈاگ “میں کام کیا۔ان کا پہلا بڑاکردار ”آل دی بوائیز لومینڈی لین “تھا۔2006کی دی سی ڈبلیو ٹیلی ویژن شو ”ہیڈن پالمز میں بھی جلوہ گر ہوئیں ۔ان کی بڑی فلموں میں ”نیوز بیک ڈاؤن “اور پائن ایپل ایکسپریس “شامل ہیں ۔ان کی دیگر اہم فلموں میں دی انفار مرز،دی سٹیپ فادر،زومبی لینڈ اور جونسیز شامل ہیں ۔
ان کی اگلی بڑی فلم ”دی جون کا رپنٹر زدی وارڈ شامل تھیں جن میں اداکار نکولس کیج کے مد مقابل کام کیا۔سابق شوہر جونی ڈیپ کے ساتھ ”دی رم ڈائری “میں کام کیا جس پر انہیں سپوٹ لائٹ ایوارڈ ملا۔ان کی آخری فلموں میں تھری ڈیزٹوکل ،میگی مائیک اوردی ڈینش گرل تھیں ۔پچھلے سال سپر ہیروفلم ”جسٹس لیگ “میں ماریہ کا کردار نبھایا جسے وہ اب ”ایکوامین “میں دہرائیں گی ۔

ایمبر ہارڈ ایسٹن ٹیکساس میں پیدا ہوئیں ۔انٹرنیٹ ریسرچ پیٹرک پائن کی صاحبزادی جبکہ ان کے والد ڈیوڈ کلٹن ایک کمپنی میں کنٹریکٹر تھے ۔انہیں دوران تعلیم ہائی سکول سے نکال دیا گیا۔بعد ازاں گھریلو سٹڈی کے ذریعے ڈپلومہ حاصل کیا۔16سال کی عمر میں بہترین دوست کا رایکسیڈنٹ میں انتقال کرگئیں جس کا انہیں سخت صدمہ پہنچا۔ان کی پرورش عیسائیت کے زیراثر ہوئی۔
ان کے بوائے فرینڈ نے انہیں ناولسٹ آین رینڈسے متعارف کرایا۔ان کے ابتدائی کاموں میں دو میوزک وڈیو بھی شامل ہیں ۔ٹین ڈرامہ سیریزدی اوسی میں مہمان اداکار کی حیثیت سے کام کیا۔سپورٹس ڈرامہ ”فرائیڈ نائٹ لائٹس“میں بلی باب تھرٹن کے ساتھ کام کیا جو کاروباری اور ناقدین کی تعداد کے حوالے سے خاصا کامیاب رہا۔
ذاتی زندگی پر نگاہ ڈالی جائے تو ایمبر ہارڈ کی فوٹو گرافرٹیسیا وان ری کے ساتھ 2008ء سے 2012ء تک دوستی رہی ۔
”دی رم ڈائری “کی عکس بندی کے دوران شہری آفاق اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ ملاقات ہوئی جو بعدازاں دوستی میں بدل گئی۔
3فروری 2015ء کو ایک نجی تقریب کے دوران انکی شادی ہو گئی۔تب بہی خواہوں کی جانب سے انہیں اس شادی سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر تب ان پر محبت کا جنون سوار تھا مگر یہ شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور ایک برس میں ہی جوڑی ٹوٹ گئی ۔
ناقدین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے جونی ڈیپ کی دولت کی وجہ سے شادی کا ڈرامہ رچایا جسے اداکارہ نے سختی سے مسترد کردیا۔اداکارہ دعویٰ تھا کہ جونی ڈیپ سے ملنے والی رقم خیراتی اداروں کو عطیہ کردوں گی۔
جونی ڈیپ کے ساتھ ان کی ایک سالہ ازدواجی زندگی خاصی خوشگوار گزاری ۔دونوں نے اکٹھے کئی ممالک کا سفر بھی کیا۔دورہ آسٹریلیا ان کیلئے ڈراؤنا خواب ثابت ہوا۔
آسٹریلین امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی پر ان کیخلاف مقدمہ بھی درج ہوا۔ایمبر ہارڈ نے نجی جہاز میں خفیہ طور پر جونی ڈیپ کے دو خطر ناک پالتو کتوں کو غیر قانونی طور پر آسٹریلیا لے جانے کی کوشش کی جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج ہوا۔ایمبر بارڈ کیخلاف عدالتی کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات دینے کے الزام میں ایک ہزار جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ماہ کمیونٹی سروس میں خدمات دینے کی سزا سنائی گئی ۔
تب جونی ڈیپ کی جانب سے ایک وڈیو بھی جاری کی گئی جس میں اپنے رویہ پر معافی مانگی تھی ۔
ایمبر ہارڈ نے 23مئی2016ء کو طلاق کی درخواست دائر کی جس میں جونی ڈیپ پر جسمانی تشدد کا الزام عائد کیا گیا تھا حالانکہ جونی ڈیپ کی جانب سے اپنے رشتے کوبچانے کی کوشش کی مگر ایمبر ہارڈ کے سخت رویے کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔پچھلے سال 16اگست کو علیحدگی پر عدالت فیصلے کی مہر ثابت ہو گئی۔
دونوں کی جانب سے ایک مشترکہ بیان میں آئندہ ایک دوسرے کے معاملات میں دخل اندازی نہ کرنے اور ازدواجی زندگی کے دوران گزارے لمحات کا احترام کرنے کا عہدہ کیا گیا تھا ۔طلاق موثر ہونے پر ایمبر ہارڈ کو 7ملین ڈالر ادائیگی کی گئی جسے اداکارہ نے وعدے کے تحت امریکن سول لیبر ٹیز یونین اور لاس اینجلس چائلڈرن ہسپتال کو عطیہ کرنے کا وعدہ کررکھا تھا مگر فوری اداکارہ کی جانب سے وعدہ وفا نہیں ہوا۔

فوربز میگزین کے ایک کنٹری بیوٹر نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکارہ کی جانب یہ جھوٹا وعدہ محض ٹیکس سے بچنے کیلئے دیا گیا تھا ورنہ ان کا رقم دینے کا کوئی ارادہ نہ تھا۔درحقیقت اداکارہ نے جونی ڈیپ سے شادی ہی رقم بٹورنے کیلئے کی تھی ۔ایک معروف میگزین کی جانب سے انہیں ”ہاؤس بریکر “کے خطاب سے بھی نوازا گیا جس نے جونی ڈیپ کی اچھی بھلی ازدواجی زندگی ختم کرائی ۔
رواں سابق لاس اینجلس چلڈرن ہسپتال کو ایمبر ہارڈ کی جانب سے مطلوبہ رقم عطیہ کرنے کی تصدیق کی گئی۔اب ان کی ایلن مسک کے ساتھ دوستی کے چرچے ہیں ۔سر دست اداکارہ کی جانب سے دوبارہ شادی کے امکان کورد کردیا گیا۔
ایمبر ایک سر گرم سماجی ورکر بھی ہیں ۔جسمانی اور گھر یلو تشدد کیلئے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے کئی مہم میں حصہ لیا۔خواتین کے حق میں آواز اٹھانے پر انہیں گلیمر ایوارڈ آف دی ائر سے بھی نوازا گیا ۔
جونی ڈیپ کے ہاتھوں پچھلے سال خواتین پر جسمانی تشدد کے ذاتی تجربے کو ایک تقریر کے ذریعے اجاگر بھی کیا تا کہ خواتین کو اپنے حق کیلئے آواز اٹھا سکیں ۔ایمبر ہارڈ نے اپنے جسم پر کئی ٹیٹوز بھی بنوارکھے ہیں ۔ان کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ایک درجن سے زائد ٹیٹوزبنوا رکھے ہیں ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ٹیٹوز انہیں توانائی بخشتے ہیں

Browse More Articles of Hollywood