Aayzh Khan Mire Paas Ho Tum

Aayzh Khan Mire Paas Ho Tum

عائزہ خان ”میرے پاس ہو تم “

نادیہ خان اور جنید خان پہلی بارایک ساتھ عائزہ خان ”میرے پاس ہو تم “ مایا علی کا گانا مکمل ماہرہ خان کی فنڈریزنک مُہم

جمعہ 16 نومبر 2018

اداکارہ نادیہ خان کی نئی ڈرامہ سیریل تکمیل کے مراحل میں پہنچ گئی ہے جس میں وہ جنید خان ،رُباب ہاشم اور نازش جہانگیر کے ساتھ اداکاری کررہی ہیں ۔اس ڈرامہ کے حوالے سے جنید خان کا کہنا ہے کہ کہانی میں بہت کچھ نیا ہے جو یقینی طور پر لوگوں کو پسند آئے گا۔نادیہ خان اور جنید خان پہلی بار ایک ساتھ کام کررہے ہیں۔
گلوکارہ مومنہ مستحسن اور اریب اظہر کوک اسٹوڈیو میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں ،کئی کنسر ٹس بھی ایک ساتھ کئے ہیں ،اسی دوران ان کی دوستی کا آغاز ہوا جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گہری ہوتی جارہی ہے ۔

مومنہ مستحسن نے گزشتہ دنوں اریب اظہر کی سالگرہ میں بھی شرکت کی اور انہیں قیمتی تحفہ دیا۔اس سے قبل مومنہ مستحسن اور دانیال ظفر کی دوستی کے بھی چرچے تھے ۔
عائزہ خان ہمایوں سعید کی ڈرامہ سیریل ”میرے پاس ہوتم “میں مرکزی کردار کریں گی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل اس کردار کے لئے مہوش حیات اور دیگر اداکاراؤں کے نام سامنے آرہے تھے لیکن عائزہ خان کو اب فائنل کر لیا گیا ہے ۔

ڈرامہ سیریل کی کہانی خلیل الرحمن قمر نے لکھی ہے جبکہ ندیم بیگ اسے ڈائریکٹ کر رہے ہیں ۔عائزہ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے اس طرح کا کردار پہلے کبھی نہیں کیا اسی لئے جب پیشکش کی گئی تو فوری حامی بھر لی ۔
اداکاردانش تیموراسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کی نئی ڈرامہ سیریل میں مرکزی کردار کریں گے ،ڈرامہ کی باقی کاسٹ مکمل ہوتے ہی ریکارڈنگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا جاے گا۔
سیونتھ سکائی کے اس پراجیکٹ کو اسد جبل ڈائریکٹ کریں گے ،مہرالنسا مستقیم اس سیریل کی پروڈکشن ہیڈ ہیں ۔اداکارہ مایا علی نے ڈائریکٹر عاصم رضا کی فلم ”پرے ہٹ لو“میں گانا مکمل کر ا دیا جو کئی روز سے بہاولپور کے نور محل اور نواحی علاقوں میں شوت ہورہا تھا جس میں شہریار منور ،حنادلپز یر ،میرا ،زارا نور عباس ،ندیم بیگ اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔
گانے کی کوریوگرافی نگاہ حسین اور کوآرڈی نیشن فریحہ الطاف نے کی ہے ۔ڈائریکٹر عاصم رضا نے بھارت کی معروف اداکارہ سپر یہ شکلا کو بھی اس فلم میں کا سٹ کر لیا ہے جو بے شمار بھارتی فلموں اور ڈراموں میں یاد گار کردار کر چکی ہیں ۔
ماہرہ خان شوکت خانم ہسپتال کی فنڈریز نگ مُہم کے سلسلے میں امریکہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔
ماہرہ خان شوکت خانماسپتال کی سفیر ہیں اور مختلف تقاریب میں آگا ہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے لیے فنڈز جمع کرنے کی خدمات بھی انجام دیتی ہیں ۔گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر لی گئی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شےئر کی ہیں ،ساتھ ہی انہوں نے شوکت خانم ہسپتال ،فیس بک اور گوگل کا بھی شکریہ ادا کیا جو کافی عرصے سے لوگوں میں آگاہی اور شعور بیدار کر رہے ہیں ۔
دوسری جانب فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر میں ماہرہ خان نے انٹر ویو بھی دیا۔ماہرہ خان پاکستان کی پہلی اداکارہ ہیں جنہیں فیس بک اور گوگل ہیڈکوارٹر کا دورہ کرنے کا موقع ملا ہے۔
اسٹیج اداکارہ سنگم رانا کی والدہ نے قاتل کو معاف کر دیا۔لاہور کی عدالت میں 2015میں قتل ہونے والی اسٹیج اداکارہ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی تو سنگم کی والدہ صغریٰ بی بی نے ملزموں آکاش رمضان ،عثمان اور آمنہ بی بی کو کمرہ عدالت میں اللہ کی رضا کی خاطر معاف کر دیا۔
ایڈیشنل سیشن جج نے لواحقین کے بیان کے بعد تینوں ملزموں کو بری کر دیا۔سنگم رانا 2015ء میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں جسے ابتدا میں خود کشی قرار دیا گیا تھا لیکن پوسٹ مارٹم میں کہاگیا کہ اداکارہ نے خود کشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا جس پر اداکارہ کی والدہ کی مدعیت میں تھا نہ سندر پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ۔

Browse More Articles of Lollywood