Siraf Adakarye Badnam Q

Siraf Adakarye Badnam Q

صرف اداکارائیں بدنام کیوں؟

ماڈل و اداکارہ نرگس فخری کہتی ہیں ہمارے ہاں ادکاراؤں کے گلے میں تو عزت اور غیرت کا طوق پہنا دیا جاتا ہے لیکن اداکاروں کے بارے میں سماج خاموش رہتا ہے چاہے وہ جو مرضی کرتے پھریں۔

منگل 5 دسمبر 2017

ہما میر حسن :
امریکی ٹاپ ماڈل و اداکار نرگس فخری خوبرو ہیں دل پذیر خدوخال دلکش مسکراہٹ اورایک جھومتا مچلتا ہوا احساس،،،کسی خواب کی مانن کسی خواب کی جستجو میں،،،انہوں نے رنگوں کی دنیا میں اپنے رنگ بکھیرتے ہوئے ماڈلنگ سے اداکاری تک کا سفر طے کیا بالی ووڈ نگری میں قدم رکھنے والی حسینہ نرگس اگرچہ ایک بڑی اداکارہ نہیں لیکن ایک بڑی جستجو ضرور ہیں۔

وہ 20 اکتوبر1979 کو امریکہ میں پیدا ہوئیں ان کے والد فخری پاکستانی بزنس میں جبکہ والدہ پولیس آفیسر تھیں بدقسمتی سے جب نرگس فخری چھ برس کی ہوئیں تو ان کے والدین میں طلاق ہوگئی اور انہیں محض بارہ برس کی عمر میں ایک ہوٹل میں ویٹریس کے طور پر کام کرنا پڑا ،بعد ازانہوں نے کوئنز کالج یونیورسٹی نیو یارک سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا 2014 میں نرگس فخری نے امریکہ کی ”نیکسٹ ٹاپ ماڈل“کے مقابلوں میں حصہ لیا لیکن دوسرے راؤنڈ سے آگے نہ جاسکیں البتہ اپنے حسن اور قدو قامت کی بدولت ماڈلنگ کی دنیا میں قدم جمانے میں کامیاب ہوگئیں مختلف ایشیائی برانڈز نے انہیں اپنا فیورٹ قرار دے دیا پاکستان کے اردو اخبارات میں ایک موبائل کمپی کے اشتہار میں نرگس کے لباس پر تنازعے نے انہیں یہا ں بھی متعارف کروادیا تاہم ان کی نگاہیں بالی ووڈ کی جانب تھیں اور وہ اس خطے سے وابستہ بھی تھیں اس لئے بالی ووڈ میں قدم رکھتے ہی انہوں نے 2011 میں فلم”راک سٹار“ میں کام کیا اور پہلی ہی فلم پر ایوارڈ بھی حاصل کرلیا،راک سٹار مدر اس کیفے پھٹا پوسٹرنکلا ہیرو میں تیرا ہیرو کک ہاؤس فل تھری،بنجو اور اظہر نرگس کی معروف فلمیں ہیں۔

(جاری ہے)


شرمیلا پن اور بیباکی ایک ساتھ
بقول نرگس میرے والدین میں علیحدگی اور پھر میرے والد کی وفات نے ہمیں بچپن میں ہی ذمہ دار بنادیا تھا میرے ابو پاکستان سے امریکہ بہترمستقبل کے لئے آئے تھے تاہم زندگی نے ان کا ساتھ نہیں دیا ہم آج باپ کی کمی کو محسوس کرتے ہیں ابو کے جانے کے بعد میں اور میری بہن علیشا نے گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ اپنی تعلیم بھی مکمل کی اور اپنے من پسند کیرئیر میں بھی آئے۔
میں مختلف جگہ ملازمت کرتی تھی اور ساتھ ساتھ ماڈل ایجنسی میں بھی جایا کرتی تھی اور پھر ایک وقت ایسا آیا کہ میں فیشن شو کی زینت بنتی گئی نرگس اپنے دوستوں کے حلقے میں شرمیلی سمجھی جاتی ہیں لیکن بے پناہ حس مزاح بھی رکھتی ہیں اپنے ایکٹنگ کیرئیر کے آغاز میں انہیں اپنے شرمیلے پن کے باعث کافی مشکل بھی پیش آئی مگر جب کیمرے کا سامنا کیا توایک بیباک اداکارہ کے طورپر جلوہ افروز ہوکر سب کو حیران کردیا نرگس کہتی ہیں۔
میرے لئے ماڈلنگ آسان تھی مگر اداکاری اپنی شخصیت سے متضاد کردار نبھانے کا نام ہے جو ہر ایک کے بس کی بات نہیں مجھے شوبز میں آنے کا جنون تھا اس لئے ادھر آگئی۔بالی ووڈ میں آنٹری کے لیے اداکارائیں بہت تگ ودو کرتی ہیں اور پھر پہلی ہی فلم میں کامیاب فلمساز کا ساتھ قسمت والوں کو ملتا ہے نرگس بھی ان چند خش قسمت اداکاراؤں میں سے ہیں جنہیں پہلی ہی فلم میں بالی ووڈ کے معتبر فلمساز امتیاز علی کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل گیا۔
بالی ووڈ کی ٹاپ ماڈل دیپیکا،پریانکا اور کرینہ کپور کو پیچھے چھوڑتے ہوئے امتیاز علی نے اپنی فلم ”راک سٹار“ کے لئے جب نرگس کا انتخاب کیا تو وہ بالی ووڈ میں بہت جلد معروف ہوگئیں نرگس اپنے سات سالہ کیرئیر میں تقریباً 12 فلمیں کر چکی ہیں۔جبکہ اپنی بہترین پرفارمنس پر انہوں نے چار مختلف اعزازات بھی اپنے نام کئے نرگس کہتی ہیں مجھے ایشیائی فلموں میں کام کرنا بہت متاثر کن لگتا ہے بالی ووڈ کا کینوس بہت وسیع ہوچکا ہے بھارتی فلمیں دنیا بھر میں نمائش کے پیش کی جاتی ہیں اور لوگ ان کا انتظار کرتے ہیں بالی ووڈ فلموں میں ڈانس اور گیت بہت خصوصیت کے حامل ہیں جو یہاں کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہیں۔
مجھے اچھی ڈانسر نہیں سمجھا جاتا لیکن مجھے رقص کرنا اور گاتے ہوئے جھومنا بہت پسند ہیں نرگس پاکستانی فلموں میں بھی کام کرنے کی خواہشمند ہیں بقول نرگس میرے اندر پاکستانی خون موجود ہیں اور میں ہمیشہ پاکستان جانے کے مواقع کی تلاش میں رہتی ہوں۔
اودھے چوپڑا سے ”بریک اپ“
کہا جارہا تھا کہ بالی ووڈ کے کامیاب فلمساز ادیتیہ چوپڑا کے چھوٹے بھائی اودھے چوپڑا سے بریک اپ ہونے کے باعث نرگس نے بالی ووڈ کو ہمیشہ کے لیے چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ نرگس کا موقف ہے کہ ”اول تو بریک اپ ہی نہیں ہوا اور نہ میں کسی ڈپریشن کا شکار ہوں یہ سراسر بکواس ہے۔
کسی بھی فلمی صنعت میں کوئی افئیر ہونے یا بریک اپ ہونے سے کام ملنے اور چھوڑنے کا تعلق نہیں ہوتا میرا خیال ہے کہ ایک فنکارہ کی ذاتی زندگی کو اس قدر تنقید کا نشانہ نہیں بنانا چاہیے اس کی زندگی کو اس کے حال پر چھوڑدینا چاہیے ہاں البتہ ہمارے کام پر تنقید قابل قبول ہے پہلے میں لوگوں کی باتوں سے فکر مند ہوتی تھی مگر اب پریشان نہیں ہوتی بلکہ ایسے لوگوں کو بڑے آرام سے نظر انداز کردیتی ہوں اور ویسے بھی میں ایسی بے تکی باتوں کا کیا جواب دوں جن کا کوئی جواز نہیں ہے میری تمام تر توجہ اپنے کام پر ہوتی ہیں جب میرا وزن 40 پاؤنڈز بڑھ گیاتو لوگوں کو اس سے بھی مسئلہ ہوا حالانکہ جب فلموں سے فارغ ہوئی ہوں تو خود کو سکون میں رکھتی ہوں وزن کم کرنے کے جھنجھوہٹ میں نہیں پڑتی’گزشتہ دنوں سگریٹ نوشی کے حوالے سے اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار رنبیر کپور کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت خوب چرچہ ہوا نرگس اس حوالے سے کہتی ہیں شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر نہیں مارنا چاہیے اور پھر عورتوں کے گلے می ہی عزت اور غیرت کا طوق پہنا دیا جاتا ہے”مردکے بارے میں ہمارا سماج خاموش کیوں ہے اس لئے ماہرہ کے سگریٹ پینے کو اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گی کہ سگریٹ نوشی مضر صحت ہوتی ہے اور ویسے بھی میں نے اکثر دیکھا ہے کہ اداکاراؤں پر تنقید کی جاتی ہیں جبکہ اداکار جیسے مرضی بولڈ کردار کرلیں انہیں تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جاتا۔
نرگس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سگریٹ پسند نہیں کرتیں البتہ دیگر نشے کرتی ہیں اس عادت سے وہ خود بھی تنگ ہیں میڈیا میں اکثر نرگس کی شادی کی افواہیں بھی سرگرم رہتی ہیں اس حوالے سے نرگس کہتی ہیں ابھی تک تو ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے جب ہوگا تو میں بتادوں گی اور میڈیا کو اپنی شادی کا دعوت نامہ ضرور بھیجوں گی۔ میں کترینہ کیف نہیں: کسی مشہور اداکار سے چہرے کی مشابہت کسی بھی لڑکی کے لئے خوش آئندہ بات ہوسکتی ہیں مگر جب بالی ووڈ کی اداکاراؤں کو ان کی مدمقابل اداکارہ سے تشہیر دی جائے تو اکثر ان کے موڈ آف ہوجاتے ہیں نرگس کو بھی بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث ذہنی کوفت کاسامنا کرنا رہتا ہے۔
انہیں حال ہی میں ایک مداح کی جانب سے کترینہ کہہ کر بلانے پر بہت حیرت ہوئی ان کا کہنا ہے یہ سب میڈیا نے ہی پھیلایا ہے کہ میں بھارت میں اپنی اداکاری کے باعث کم لیکن کترینہ کیف سے مشابہت کے باعث زیادہ مشہور ہوں۔نرگس ایک فلم کا معاوضہ ایک کروڑ سے دو کروڑ لیتی ہیں تاہم ابھی وہ ٹاپ اداکاراؤں میں شمار نہیں ہوتیں وہ سمجھتی ہیں کہ بالی ووڈ خانز کے ساتھ کام کرکے ہی وہ بالی ووڈ میں شہرت اور کامیابیوں کا خواب پورا کرسکتی ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood