Vaneeza Ahmed Choti Screen Par Lout Ayen

Vaneeza Ahmed Choti Screen Par Lout Ayen

ونیزہ احمد چھوٹی سکرین پر لوٹ آئیں

ونیزہ احمد آٹھ سال بعد چھوٹی سکرین پر لوٹ آئیں ۔وہ ایک نجی ٹی وی کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل”مرہم“میں اداکار نعمان اعجاز کے مد مقابل اہم کر دار ادا کررہی ہیں۔

منگل 16 اکتوبر 2018

ونیزہ احمد چھوٹی سکرین پر لوٹ آئیں
ونیزہ احمد آٹھ سال بعد چھوٹی سکرین پر لوٹ آئیں ۔وہ ایک نجی ٹی وی کے لئے بنائی جانے والی ڈرامہ سیریل”مرہم“میں اداکار نعمان اعجاز کے مد مقابل اہم کر دار ادا کررہی ہیں۔ ڈرامے کی ریکارڈنگ لاہور اور کراچی میں مکمل کی گئی ہے اور آج کل پوسٹ پروڈکشن کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)


اس حوالے سے میں ونیزہ احمد کا کہناہے کہ میں نے یہ ڈرامہ صرف نعمان اعجاز کی وجہ سے کیا ہے کیونکہ مجھے آفرز تو بہت تھیں لیکن ہمیشہ انکار کرتی رہی ،جب یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سیریل میں نعمان اعجاز میرے مقابل ہیں تو میں نے کسی ہچکچاہٹ کے بغیر کام کرنے کا وعدہ کر لیا۔


جمال شاہ کی ڈرامہ سیریل ”کل“سے اداکاری کا آغاز کرنے کے بعد ونیز ہ احمد تم ہی تو ہو ،جانے انجانے ،تم سے مل کر اور تلاش سمیت کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں لیکن 2010ء میں شادی کے بعد وہ اداکاری سے دور تھیں ۔اس ڈرامہ سیریل کے رائٹر ظفر معراج اورڈائریکٹرنجف بلگرامی ہیں۔

Browse More Articles of Lollywood