بیٹا بڑا ہوگیا تاہم اس سے دوستی نہیں کرسکتا ، سنی دیول
UrduPoint Android Application

بیٹا بڑا ہوگیا تاہم اس سے دوستی نہیں کرسکتا ، سنی دیول

بدھ ستمبر 8:00 pm
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 ستمبر2017ء) ناموربالی ووڈ اداکار سنی دیول کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کرن دیول اتنا بڑا ہوگیا لیکن انہوں نے کبھی اپنے بیٹے سے دوستوں کی طرح بیٹھ کر بات نہیں کی وہ اور کرن کبھی دوست نہیں بن سکتے۔اداکاردھرمیندر نے اپنے بڑے بیٹے سنی دیول کو بالی ووڈ میں متعارف کروانے کے لیے 1983 میں فلم بے تاب بنائی تھی جس میں سنی دیول کے ساتھ سیف علی خان کی سابق اہلیہ امریتا سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی اور اب سنی دیول بھی اپنے بیٹے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کے فلم پل پل دل کے پاس بنارہے ہیں، ایک تقریب کے دوران سنی دیول نے اپنے بیٹے کرن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے وہ اپنے بیٹے کے کیرئیر کولے کر بہت فکر مند

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

ہیں اور اس کے لیے فلم بنارہے ہیں لیکن ایک ساتھ کام کرنے کے باجود ہم باپ بیٹا کبھی دوست نہیں بن سکتے ، ہم نے آج تک کبھی ساتھ بیٹھ کر بات ہی نہیں کی۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرا اور میرے والد دھرمیندر کا رشتہ بھی ایسا ہی ہے میں نے آج تک اپنے والد کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کی، ہم جب ساتھ بیٹھتے ہیں تو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا بات کریں، میں آج بھی اپنے والد سے بہت ڈرتا ہوں، کرن اور میرا رشتہ بھی ایسا ہی ہے، میرا بیٹا میرا بہت احترام کرتا ہے ہمارے درمیان احترام کا رشتہ تو ہوسکتا ہے لیکن دوستوں کا نہیں۔واضح رہے کہ فلم پل پل دل کے پاس کی ہدایت کاری کے فرائض سنی دیول خود انجام دے رہے ہیں فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ منالی میں جاری ہے۔۔