فلموں کی مصروفیات کے باعث ٹی وی ڈراموں کو ٹائم نہیں دے پا رہی، مہوش حیات
UrduPoint Social

فلموں کی مصروفیات کے باعث ٹی وی ڈراموں کو ٹائم نہیں دے پا رہی، مہوش حیات

جمعرات اکتوبر 8:48 pm
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ فلموں کی مصروفیات کے باعث ٹی وی ڈراموں کو ٹائم نہیں دے پا رہی ہوں اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی ‘‘سے ملک و بیرون ملک جو پذیرائی ملی ہے اسکا تصور بہت کم فنکار ہی کر سکتے ہیں اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ ٹی وی فنکاروں کی فلموں میں کامیابی کو آرٹ لورز کی جانب سے سراہا جانا خوش آئند امر ہے، اچھے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کام کی پذیرائی سے فنکاروں میں کام کرنے کا جنون بڑھ جاتا ہے فلم’’نامعلوم افراد‘‘ میں آئٹم سانگ بلی نے مجھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا تھا مہوش حیات کا کہنا تھا کہ فلموں میں کام کرنے کا یہ مقصد ہرگز نہیں کہ ٹی وی ڈراموں سے دور ہو گئی ہوں، اس وقت بھی کئی ڈراموں کی ریکارڈنگز میں مصروف ہوں فلم ’’پنجاب نہیں جاؤں گی ‘‘سے ملک و بیرون ملک جو پذیرائی ملی ہے اسکا تصور بہت کم فنکار ہی کر سکتے ہیں

(خبر جاری ہے)