سگی بہن کی خوش کیلئے اپنی محبت کاگلہ گھونٹ دیا تھا، ودیا بالن
UrduPoint Android Application

سگی بہن کی خوش کیلئے اپنی محبت کاگلہ گھونٹ دیا تھا، ودیا بالن

جمعرات اکتوبر 8:48 pm
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ ودیابالن کا کہنا ہے کہ سگی بہن کی خوشنودی کیلئے اپنی محبت کاگلہ گھونٹ دیا تھا بتایاگیا ہے کہ اداکارہ ودیا بالن نے ٹی وی پر چلنے والے نیہا دھوپیا کے معروف شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی سگی بہن کی خوشنودی کیلئے اپنی محبت کا گلہ گھونٹ دیا تھاودیا بالن کا بڑے رومانٹک انداز میں نیہا دھوپیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کو پتہ ہے کہ میں اپنے آپ کو ایک ’’شہید ‘‘ کی طرح محسوس کرتی ہوں کیونکہ جیسے ہی مجھے پتہ چلا کہ ’’میرا محبوب‘‘ اصل میں مجھے نہیں بلکہ میری بہن کو پسند کرتا ہے اور میری بہن کے ساتھ اس نے اکثر ’’ڈیٹ ‘‘ پر بھی جانا شروع

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کر دیا ہے تو میں نے سوچا کہ شائد اب میرا محبوب’’میرا دولہا بھائی ‘‘ بن سکتا ہے ،جس پر میں نے اپنی محبت کا گلہ گھونٹنے کا فیصلہ کر لیا ۔

(خبر جاری ہے)

واضح رہے کہ ودیا بالن کی وہ ’’محبت ‘‘ اگرچہ نامکمل رہ گئی ہولیکن اسے اب سدھارتھ رائے کپور کی صورت میں سچا پیار کرنے والا مل گیا ہے جس کی وہ اب بیوی ہے سریش تروینی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ودیا بالن ایک لیٹ نائٹ ریڈیو جاکی کے رول میں ہیں جبکہ ودیا کی باس کے کردار میں نیہا دھوپیاا نظر آئیں گی 17نومبر کو ہندوستانی سینماؤں کی زینت بننے والی ’’تمہاری سولو ‘‘ کے بارے ودیا بالن کافی پر امید ہیں جبکہ فلم کی کامیابی ایک مرتبہ پھر ودیا کو مین سٹریم میں لا سکتی ہے ۔