شردھا کپور نے فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا

شردھا کپور نے فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا

پیر فروری 7:58 pm
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے اپنی آنے والی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کے لیے ٹیم کو جوائن کرلیا۔اداکار شاہد کپور پہلے ہی سوشل کامیڈی فلم ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ کا آغازکرچکے ہیں، اور انہوں نے اب تک متعدد سین ریکارڈ کروالیے۔ تاہم بھومیکا پڈنیکر کی ہیروئن بننے کی خبریں بھی جلد ہی ماضی کا قصہ بنیں، جس کے بعد شردھا کپور کا نام سامنے آیا، تاہم جلد یہ خبر آئی کہ انہیں بھی فلم میں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

بعد ازاں بار بی ڈول کترینہ کیف سے متعلق خبر سامنے آئی کہ انہیں پہلی بار شاہد کپور کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے،

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

تاہم فلم کی ٹیم اور ان کے درمیان معاہدہ طے نہیں پاسکا۔

(خبر جاری ہے)

جس کے بعد گزشتہ ماہ 7 جنوری کو فلم کی ٹیم نے شردھا کپور کو کاسٹ کرنے کی تصدیق کی۔۔فلم کی شوٹنگ کئی ماہ سے جاری تھی، تاہم شردھا کپور اپنے دوسرے منصوبوں میں مصروف تھیں، جس وجہ سے انہوں نے تاخیر سے فلم کی ٹیم کو جوائن کیا۔

شردھاکپور نے 12 فروری کو ’بتی گل میٹر چالو‘ کی شوٹنگ شروع کی، جس کا اعلان انہوں نے ٹوئٹر پر کیا۔خیال رہے کہ ’بتی گل میٹر چالو‘ کے لیے سب سے پہلے اداکارہ وانی کپور کا نام لیا گیا، تاہم بعد ازاں انہیں ہیروئن بنائے جانے کی خبریں افواہیں ثابت ہوئیں، جس کے بعد بھومیکا پڈنیکر کا نام لیا گیا۔۔