رندھیر کپور کی 71 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

رندھیر کپور کی 71 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

منگل فروری 3:05 pm
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار رندھیر کپور کی 71 ویں سالگرہ کل(15 فروری) منائی جائے گی۔

(خبر جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رندھیر کپور 15 فروری 1947ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1955ء میں فلم ’’شری 420 ‘‘ میں بطور چائلڈ آرٹسٹ اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد 1971ء میں فلم ’’کل آج اور کل ‘‘ میں اداکاری

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

کے ساتھ ساتھ فلم کی ہدایتکاری بھی دی،انہوں نے متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ’’جیت ‘‘، ’’ہم راہی ‘‘ ، ’’جوانی دیوانی ‘‘ ، ’’ہاتھ کی صفائی ‘‘ ، ’’قسمیں وعدے ‘‘، ’’بھنور ‘‘ ،’’حنا ‘‘، ’’ ہائوس فل ‘‘ ، ’’ہائوس فل 2 ‘‘ اور دیگر فلمیں شامل ہیں ، انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔