اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا

منگل جولائی 7:20 pm
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جولائی2018ء) بولی وڈ اداکار اکشے کمار کی کامیڈی فلم سیریز ہاس فل کی چوتھی فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا۔اداکار نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ کے ساتھ اس فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔اکشے نے اس ٹویٹ کے ساتھ اپنی، بوبی دیول اور ریتیش دیش مکھ کی تصویر بھی شیئر کی۔یاد رہے کہ اکشے اور ریتیش تو اس سیریز کی تمام فلموں کا حصہ رہے جبکہ بوبی دیول کی یہ پہلی ہاس فل فلم ہوگی۔

(خبر جاری ہے)

اس فلم میں کریتی سنن اور جونی لیور بھی کام کرتے نظر آئیں گے، جبکہ فلم کی ہدایات ساجد خان دے رہے

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

ہیں۔خیال رہے کہ ساجد خان نے اس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایات بھی دی، تاہم تیسری فلم کی ہدایت کاری ساجد فرحاد نے کی تھی۔ہاوس فل 1 2010 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، ریتیش دیش مکھ، ارجن رامپال، دپیکا پڈوکون، لارا دتتا اور بومن ایرانی نے اہم کردار ادا کیے۔جبکہ ہاس فل 2 2012 میں سامنے آئی۔ اس فلم میں اکشے اور ریتیش کے ساتھ جون ابراہم، آسن، جیکولین فرنینڈز، زرین خان، رشی کپور رندھیر کپور اور متھن چکراورتی نظر آئے۔