بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں ‘سائرہ ارشد

پیر 24 جولائی 2017 13:39

بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں ‘سائرہ ارشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) گلوکار ہ سائرہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے کو مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات ضروری ہیں کہیں گلوکاری کا شعبہ بھی فلم انڈسٹری جیسی مشکلات کا شکار نہ ہو جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکار ہ سائرہ ارشد نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں بڑی تیزی کے ساتھ گلوکاری کے شعبے میں نئے لوگ سامنے آ رہے ہیں جو انتہائی محنت کے ساتھ اپنا نام بھی بنا رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس شعبے کو مزید مضبوط بنانے کیلئے حکومتی سطح پر کسی اکیڈمی کا قیام اور اس کیلئے فنڈز مختص کرنا بھی ضروری ہے۔

وقت اشاعت : 24/07/2017 - 13:39:29