انوشکا شرما کی ہارر فلم’ ’پری‘‘ کا نیا پوسٹر ریلیز کردیاگیا

انوشکا شرما ایک چڑیل کاکرداراداکرہی ہیں‘فلم 2مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

بدھ 14 فروری 2018 12:46

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہارر فلم ’’پری‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔فلم ’’پری‘‘ میں انوشکا شرما ایک چڑیل کاکرداراداکرہی ہیں۔

(جاری ہے)

چند روز قبل ریلیز ہونے والے فلم کے پہلے ٹیزر میں انوشکا کے خوفناک روپ کو بے حد سراہا گیا تھا۔فلم کے دوسرے ٹیزر میں انوشکا کو زنجیروں اور بیڑیوں میں قید دکھایا گیا ہے۔ ٹیزرکے آخر میں انوشکا انسان سے ایک چڑیل کا روپ دھارتی ہوئی نظرآتی ہیں۔فلم 2مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 12:46:00

Rlated Stars :